| | | | | |

نیکسٹ کوئسچن پلیز،حسن علی کا سوال سننے سے ہی انکار،پی سی بی کو بھی سناڈالا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی میڈیا سیشن میں اپنے غصہ پر قابو نہیں پاسکے اور لگے ہاتھوں پی سی بی کو بھی سنادیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں  آل رائونڈرسے کوئی سوال پوچھا جاتا ہے،حسن علی سوال سنے بنا ہی بول اٹھتے ہیں کہ اگلا سوال پلیز۔یہ سیشن پی ایس ایل ڈرافٹ 7 کے بعد ہوا تھا۔

سوال کرنے والے نے ایک بار پھر اپنا سوال دہرایا تو حسن علی نے یہی کیا۔تیسری بار بھی ایسا ہی ہوا۔دلچسپ بات یہ ہوئی تھی کہ حسن علی سوال بھی نہیں سن  رہے تھے۔سوال کے دوران ہی بولا ٹھتے تھے کہ اگلا سوال پلیز۔انداز سے لگ رہا تھا کہ وہ کتنا جبر کرہے ہیں۔

پی ایس ایل 7 کو ہیش ٹیگ کی جانے والی ویڈیو میں حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ کی کٹ میں تھے۔ان سے سوال کرنے والے نے کہا کہ سر ایسا نہیں ہوتا،آپ پہلے سوال سن تو لیں،جواب نہ دیں،یہ تو کوئی طریقہ نہیں ہے۔

اس پر حسن علی نے کہا کہ آپ پہلے ٹوئٹر پر اچھی اچھی باتیں لکھ لیں،اس کے بعد سوال و جواب بھی کرلیں گے،حسن علی نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی تو آپ کو روک نہیں سکتی،ہم تو ایسا کرسکتے ہیں۔کسی کے ساتھ پرسنل نہیں ہونا چاہئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *