ترنگا،کرک اگین رپورٹ
Getty Images
وائیڈ نا نو بال،7 بالز کا اوور،کیا کوئی نیا قانون بن گیا،سب حیران۔کیا انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور قانون بدل گیا ہے،ایک اوور 7 بال کا ہوگیا۔کوئی وائیڈ بھی نہیں تھی،کوئی نو بال بھی نہیں ،تو 7 بالز کے اوور کا کیا مطلب ہوا۔
ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان نے پروٹیز کو 223 رنز تک محدود کردیا
آئی سی سی کی ذیلی کرکٹ کمیٹی ایم سی سی نے گزشتہ دنوں کرکٹ کے 5 قوانین بدلے تھے،کرک اگین اسے رپورٹ کرچکا ہے۔ایسے میں 7 بالز کے اوور نے سوال جنم دیا ہے کہ کہیں یہ بھی نئے قانون کا حصہ تو نہیں ہے۔
جنوبی افریقا اننگ کا 27 واں اوور تھا۔پروٹیز کا اسکور اس وقت 2 وکٹ پر 27 تھا۔عمیمہ نے پہلی بال کی،کوئی رن نہ بنا۔دوسری بال پر چوکا پڑا۔تیسری گیند پر کوئی رن نہ بن سکا،چوتھی بال پر 2 اسکور بنے،5 ویں بال پرسنگل،چھٹی بال پر کوئی رن نہیں۔7 ویں بال پر سنگل بنا۔
چنانچہ اننگکے 27 ویں اوور میں 8 رنزبنے۔کمنٹیٹرز نے اس وقت برملا کہا کہ ایسا لگتاہے کہ حساب کتاب میں کوئی بڑی گڑبڑ ہوچکی ہے۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹ پر 223 رنزتک محدود کیا ہے۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا یہ میچ ترنگا میں جاری ہے۔