| | | | | |

وارنر،لین سمیت 15 آسٹریلین کرکٹرزکی کھینچا تانی،آج سیمی فائنل،ایک اور میچ

سڈنی،دبئی،فلوریڈا،برمنگھم:کرک اگین رپورٹ

Twitter image

متحدہ عرب امارات کی آئی ٹی ایل ٹی20 لیگ کے اثرات پڑنا شروع۔دیوڈ وارنر اور کرس لین سمیت 15 آسٹریلین کھلاڑی 6 فرنچائزز کے ڈرافٹ میں شامل کرلئے گئے ہیں،اس کے بعد آسٹریلیا کی اپنی ٹی 20 بگ بیش لیگ پر حملہ ہوا ہے،اس لئے کہ دونوں کا وقت ایک سا ہے۔

وارنر،لین سمیت 15 آسٹریلین کرکٹرزکی کھینچا تانی،آج سیمی فائنل،ایک اور میچ۔یو اے ای کی پہلی آئی ٹی ایل 20 لیگ اگلے سال 6 جنوری سے 12 فروری کے درمیان کھیلی جائے گی۔آسٹریلین پلیئرز کو 7 لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی اطلاعات ہیں،آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کا سب سے زیادہ معاوضہ 2 لاکھ ڈالرز ہوا کرتا ہے۔

شعیب اختر کا 8 گھنٹے کا طویل آپریشن جاری

ادھر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 کے کرکٹ مقابلوں کا پہلا سیمی فائنل آج انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے مابین کھیلا جارہا ہے۔سہہ پہر 3 بجے یہ بڑا شو ہوگا۔

بھارت کی مردوں کی کرکٹ ٹیم آج ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھا ٹی 20 میچ امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیل رہی ہے،اسے سیریز میں 1-2 کی برتری ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *