ہوبارٹ کرک اگین رپورٹ
ٹیسٹ کرکٹ مذاق بن گئی،ہوبارٹ کی گھاس والی اچھال پچ نے میچ کا دوسرا روز ہی مشکل بنادیا،پہلے آسٹریلیا کی پھر انگلینڈ کی 10 اور پھر آسٹریلیا کی3 وکٹیں گرنے سے دن بھر کے کھیل میں 17 وکٹیں اڑن چھو ہوگئیں۔کیا کرکٹ فینز اس قسم کی ٹیسٹ کرکٹ چاہتے ہیں،یہ سوال بھی اپنی جگہ کھڑا ہوگیا ہے،اس لئے کہ ایشز کے اس 5 ویں ٹیسٹ کے بھی تیسرے ہی روز ختم ہونے کا امکان ہے،پہلے 3 ٹیسٹ15 کی بجائے 12 روز تک گئے تھے،ان میں بارش الگ تھی جبکہ سڈنی ٹیسٹ بھی بارش کی وجہ سے 5 ویں روز تک گیا تھا۔
ہوبارٹ ٹیسٹ،آسٹریلیا کے آخر میں چھکے،303 اسکور کرنے میں کامیاب
ہفتہ کو آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کہی رواں سیریز کی آخری اننگز شروع ہوگئی ہیں،آسٹریلیا نے کھیل کے خاتمہ پر 37رنز بنائے تھے اور اس کے 3 کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے۔اس کی مجموعی برتری152 رنزکی ہوگئی ہے۔خواجہ اس بار بھی صرف 11 کرسکےڈیوڈ وارنر پھر صفر پر گئے،دوسری اننگ میں بھی صفر کا مطلب کولڈن ڈک ہوا۔لبوشین 5 کرسکے۔
اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 188 پر ڈھیر ہوئی۔48 اوورز سے بھی کم اننگ میں کرس واکس کے 36 نمایاں تھے،جوئے روٹ 34 اور سام بلنگز 29 کرسکے۔ پیٹ کمنز نے 45رنز دے کر 4 اور مچل سٹارک نے 53 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔آسٹریلیا کو 115 رنزکی اہم سبقت ملی۔
اور اس سے بھی قبل دن کے آغاز میں آسٹریلیا ٹیم نیتھن لائن کے 29 رنزکی مدد سے 303 اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ووڈ اور براڈ نے 3،3 وکٹیں لیں۔