| | | | |

ہوبارٹ ٹیسٹ،آسٹریلیا کے آخر میں چھکے،303 اسکور کرنے میں کامیاب

ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

ایشز کے 5ویں اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کو لائیو کرکٹ شو میں 300 سے کم پر پھر بھی آئوٹ نہ کرسکی۔ایک موقع تھا کہ آسٹریلیا کو 30 اسکور کم پر شکار کیا جاسکتا تھا لیکنٹیل اینڈرز کے کچھ چھکوں نے کام تمام کردیا۔

سٹاپ موونگ دا روبوٹ،سٹورٹ براڈ آٹو کیمرے پر شدید برہم،قہقہے لگ گئے

ہوبارٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں ایک گھنٹہ سے زائد کے کھیل کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم 303 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی۔ایلکس کیری تو 24 اسکور کرکے گئے ہی لیکن اور کام ہوگیا،اسپنر نیتھن لائن نے 27 بالز پر 3 چھکوں کی مدد سے 21 رنزبناڈالے۔ساتھ میں سکاٹ بولینڈ تک 10 کرگئے،اس طرح کینگروز 76 ویں اوور تک 303 اسکور کرکے پویلین لوٹے۔یہ وہی ٹیم ہے کہ جس کے 3 کھلاڑی کل 12 کے معمولی اسکور پر ڈھیر ہوگئے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے سٹورٹ براڈ نے 59 اور مارک ووڈ نے 115 اسکور دے کر 3،3 وکٹیں لیں۔اولی رابنسن 24 اور کرس واجس 64 رنزکے عوض 2،2 شکار اپنے نام کرگئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *