| | | | |

سٹاپ موونگ دا روبوٹ،سٹورٹ براڈ آٹو کیمرے پر شدید برہم،قہقہے لگ گئے

ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ

سٹاپ موونگ دا روبوٹ،سٹورٹ براڈ آٹو کیمرے پر شدید برہم،قہقہے لگ گئے۔واقعہ ایشز کے 5 ویں ٹیسٹ کے دوسرے روز کی صبح کا ہے،میچ ابھی شروع ہی ہوا تھا۔انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ کی آٹو کیمرے سے  بات منٹوں میں پھیل گئی ہے۔سوشل میڈیا پر بھی تبصرے جاری ہیں۔

ہوبارٹ ٹیسٹ،آدھی انگلش ٹیم تبدیل،ڈیوڈ وارنر صفر کا شکار

ہوبارٹ میں آسٹریلیا نے اپنی نا مکمل اننگ 241 رنز 6 وکٹ سے شروع ہی کی تھی اسکور 245 تک گیا تھا۔انگلش فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ نے بال کرانے کے لئے دوڑنا شروع کیا،امپائر کے قریب پہنچ کر وہ سلو ہوئے۔امپائر کو کراس کرگئے۔وکٹ کیپر اپنے کام کے لئےجھکے تھے،بیٹر بھی شاٹ کے لئے تیار تھے کہ سٹورٹ براڈ کو دیکھ کر وہ بھی حیران ہوگئے۔ایسے میں براڈ نے دونوں ہاتھوں سے اشارہ کیا۔  دوسرے اینڈ کے بائونڈری لائن کے باہر کی جانب دیکھ کر زور سے بولے

سٹاپ موونگ دا روبوٹ

آسٹریلیا میں میچ کی کوریج کے لئے خود کار کیمرے ہیں جو حرکت کرتے رہتے ہیں،بعد میں علم ہوا کہ وہ کسی انسان سے نہیں بلکہ کیمرے سے مخاطب تھے،جو ان کے دوڑتے ہوئے حرکت میں تھا،اس سے براڈ کی توجہ ٹوٹی،اس لئے انہوں نے بال نہیں کی۔

سٹورٹ براڈ کے اس اسٹائل پر کمنٹری بکس میں موجود کمنٹیٹر اور گرائونڈمیں موجود کھلاڑی اور شائقین ہنس پڑے،متعدد کے قہقہے نکل گئے۔

آسٹریلیا نے آخری اطلاعات تک 9 وکٹ پر 287 اسکور بنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *