| | | | |

انڈر 19 ورلڈ کپ،گروپ ڈی کےمیچز میں آسٹریلیا اور سری لنکا سرخرو

پروویڈنس،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ گروپ ڈی کے میچز کے ساتھ میگا ایونٹ شروع ہوگیا۔سری لنکا اور آسٹریلیا کامیاب رہے۔  پہلا میچ آسٹریلیا نے جیت لیا ہے،اس نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو بڑی آسانی کے ساتھ 6 وکٹ کی شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا ہے۔پروویڈنس میں کھیلے گئے 14 ویں لٹل اسٹارز ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں میزبان ٹیم کی امیدیں دم توڑتی نظر آئیں۔پہلے بیٹنگ اور بائولنگ میں بھی کوئی اثر نہیں چھوڑ سکے۔

آسٹریلیا انڈر 19 ٹیم نے 170 رنز کا ہدف صرف4وکٹ پر پورا کرلیا۔21 پر 2 وکٹ کھونے کے بعد بھی کینگروز کا وہی اسٹائل رہا جس سے سینیئرز پہچانے جاتے ہیں۔74 کے مجموعہ پر کپتان کوپر کونلی بھی ہمت ہارگئے۔ٹیگو ویلی بڑی ہمت سے کھیلتے رہے،ان کی   کی اننگ کی بدولت آسٹریلیا نے 5 اوورز قبل ہدف پورا کرلیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں سجائی گئی تقریب میں کیش انعامات تقسیم

اس سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم اوکیم اوگسٹ کے 57 رنزکی بدولت 169 اسکور کرنے مین کامیاب ہوئی،اننگ کی 59 بالیں ضائع ہوگئیں،ٹیم 40 اوورز ایک گیند پر پویلین لوٹی تھی۔

دوسرےمیچ میں سری لنکا نےسکاٹ لینڈ کو 40 اسکور سےہرایا۔219 رنزکے تعاقب میں جیک جاروس کے 55 رنزکے علاوہ کوئی نہ جم سکا،سکاٹش سائیڈ 49 ویں اوور میں 178 کے اسکور پر آئوٹ ہوگئے۔ڈیونتھ ویلاگے نے 27 اسکور دےکر 5 آئوٹ کئے۔سری لنکا نے پہلے کھیل کر 218 اسکور بنائے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *