عمران عثمانی کا خصوصی تجزیہ
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی 3 ٹیسٹ سیریز باقی رہ گئی ہیں۔ایک ملک سے باہر اور 2 ہوم گرائونڈز میں ہیں۔ان میں 7 میچز کھیلے جانے ہیں۔پہلی سیریز سری لنکا میں ہے۔2 ٹیسٹ میچزکی سیریز اگلے ماہ آئی لینڈرز میں کھیلی جائے گی۔اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف 3 میچزکی سیریزنومبر،دسمبر میں ہوگی۔اس کے فوری بعد نیوزی لینڈ کے خلاف 2میچز دسمبر اور جنوری میں ہونگے۔
ویسے توورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی 11 سیریز باقی ہیں۔صورتحال تو اس کے اختتام پر کلیئر ہوگی لیکن یہاں اندازا لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔سب سے قبل اب تک کی پوائنٹس ٹیبل کو دیکھتے ہیں۔
آسٹریلیا72 پوائنٹس اور 75 فیصد شرح کے ساتھ اول نمبر پر ہے۔جنوبی افریقا 60 پوائنٹس اور71 شرح پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔بھارت،سری لنکا اور پاکستان تیسرے،چوتھے اور 5 ویں نمبر پر ہیں۔تینوں میں شرح کے اعتبار سے 6 فیصد کا فرق ہے۔ویسٹ انڈیز چھٹے،نیوزی لینڈ 7 ویں اورانگلینڈ 8 ویں نمبر پر ہے۔بنگلہ دیش کا نواں اور آخری نمبر ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل23،وینیو کا انتخاب
پاکستان اگر اپنی اگلی تینوں سیریز جیت لے،اس میں کم سے کم 4 فتوحات ہوں تو اس کی پوائنٹس شرح 70 کے آس پاس ہوجائے گی،اگر فتوحات 5 ہوگئیں تو منزل مزید آسان ہوجائے گی۔ویسے آسان لفظوں میں تمام 7 میچز جیت لئے جائیں تو شرح پوائنٹس 80 کے آس پاس ہوگی۔فائنل کی ٹکٹ کنفرم ہوگی7 میچز میں سے 4 فتوحات کا مطلب دیگر ٹیموں کے نتائج پر انحصار ہوگا۔5 فتوحات سے فائنل کا امکان زیادہ ہوجائے گا۔6 یا 7 فتوحات اسے 100 فیصد فائنل کا ٹکٹ دلوادیں گی۔
اب سری لنکا میں 2 ٹیسٹ میچز ہیں،جیتنا آسان نہیں ہوگا۔اس کے بعد انگلینڈ سے پاکستان میں 3 میچزہیں۔یاد رہے کہ ہم اپنے ملک میں آسٹریلیا سے3 میچز کھیلے۔2 ڈرا کئے،ایک میں ہارگئے۔کیا انگلینڈ سے جیتنا آسان ہوگا،آگے نیوزی لینڈ ہے،اس نے دیگر غیرملکی ٹیموں کی نسبت پاکستان کو اس کی ہوم سیریز میں ٹف ٹائم دیا ہے۔
دیگر سیریز
بنگلہ دیش ویسٹ انڈیز میں 2 میچز کی سیریز کھیل رہی ہے،پہلا ٹیسٹ جاری ہے
بھارت کا انگلینڈ میں باقی ماندہ ٹیسٹ،اگلے ماہ ہوگا
آسٹریلیا سری لنکا میں ہے،رواں ماہ کے آخر میں 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز ہوگی
پاکستان سری لنکا میں اگلے ماہ 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز کھیلے گا
جنوبی افریقا انگلینڈ میں اگست،ستمبر میں 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز کھیلنے والا ہے
جنوبی افریقا ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی
بنگلہ دیش اور بھارت نومبر میں 2 ٹیسٹ میچزکھیلیں گے
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز سال کے آخر میں کھیلے گی
نومبر،دسمبر میں پاکستان میں انگلش ٹیم 3 میچزکی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی
اس عرصے میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا 2 ٹیسٹ میچز کھیلیں گے
دسمبر،جنوری میں پاکستان میں کیوی ٹیم 2 میچزکی سیریز کھیلے گی
جنوبی افریقا آسٹریلیا میں 3 ٹیسٹ کھیلے گا،3 میچز دسمبر،جنوری میں ہونگے
آسٹریلیا کی ٹیم فروری،مارچ 2023 میں 4 ٹیسٹ میچز کھیلے گی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کا سرکل31 مارچ 2023 کو ختم ہوگا۔ٹاپ 2 ٹیمیں فائنل میں داخل ہونگی۔تاحال پاک،بھارت ٹیسٹ فائنل ٹاکرے کی امیدیں موجود ہیں۔دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کے لئے اس بار فائنل میں پہنچنا آسان نہیں ہے۔انگلینڈ بھی قریب ریس سے باہر ہے۔آسٹریلیا،بھارت اور پاکستان بڑے امیدوار ہیں۔جنوبی افریقا بھی خطرہ ہوگا۔جنوبی افریقا کی اگلی سیریز انگلینڈ اور آسٹریلیا سے سخت قسم کی ہیں۔اس کا دونوں سے ہارنا پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔ویسٹ انڈیز سے جیت بھی گئے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔آسٹریلیا کو سری لنکا،ویسٹ انڈیز،جنوبی افریقا اور بھارت سے کھیلنا ہے،اس لئے ان مٰن سے ایک ریس سے باہر ہوگا۔پاکستان کو چانس ملے گا۔