ملتان،دبئی: کرک اگین رپورٹ
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ریڈارپر نمایاں ہوگیا،14 سال بعد ملتان کی انٹرنیشنل کرکٹ رونقیں بحال کرنے پر خوشی کا اظہار۔
پاکستان سیریز، ویسٹ انڈین اسکواڈ میں اچانک اہم کھلاڑی شامل
آئی سی سی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ملتان 2008 کے بعد پہلی بار ایک اہم سیریز کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔14 برس قبل بنگلہ دیش کے خلاف انٹرنیشنل میچ کے بعد وہاں کوئی گیم نہیں ہوئی ہے۔آئی سی سی کے مطابق ملتان پاکستان اور جنوبی پنجاب کے کرکٹ لورز کےلئے اہم وینیو ہے،اس لئے بہترین میچز دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔
آئی سی سی نے تو یہاں تک لکھا ہے کہ ملتان میں انٹرنیشنل کرکٹ میچزکی بحالی کا تمام تر سہرا جیسے آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کے سر ہے کہ اس کی سیریز کے لئے جون جیسے موسم میں ملتان میں میچز ہونے جارہے ہیں،جس سے ملتان کا 14 سالہ طویل انتظار اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔
ملتان تیار،آج سے پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز،بابر اعظم پر ایک دبائو آگیا
یہ بات واقعی اپنی جگہ درست ہے،اس لئے کہ اگر یہ ورلڈکپ سپر لیگ کے میچز نہیں ہوتے تو پی سی بی کو اتنی بڑی مجبوری نہیں ہوتی۔اگلے چند ماہ کے سخت شیڈول اور آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کی مقررہ تاریخ کی ڈیڈ لائن آنے کے باعث میچز ہونا اب ضروری تھے۔