ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،نمائندہ خصوصی
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس جیت لیا ہے۔ملتان ایک بار پھر گرمی کی شدید ترین لہر میں ہے۔ایسے میں قومی کپپتانم بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
مہمان ٹیم نے 36 گھنٹے قبل ملتان پہنچنے والے آل رائونڈر کیل میئر کو اسکواڈ کا حصہ بنادیا ہے۔کیل میئرز کو ویسٹ انڈین سلیکٹرز نے اپنی ٹیم کے پاکستان پہنچنے کے بعد یہاں روانہ کیا تھا،انہوں نے 16 ویں کھلاڑی کے طور پر ملتان میں قدم رکھے ہیں۔
بریکنگ نیوز،کپتان کا کووڈ ٹیسٹ مٹبت،آج کے میچ سے آئوٹ
پاکستان نے بھی ایک تبدیلی کردی ہے،حسن علی کو ڈراپ کردیا گیا ہے،انہیں گزشتہ میچ میں 68 رنزکی مار پڑی تھی۔اس کارکردگی پر وہ تنقید میں تھے،سوشل میڈیا تنقید پر ان کی حمایت میں سابق کپتان وسیم اکرم بھی آگئے تھے،وسیم اکرم کی حمایت بھی حسن علی کو نہ بچاسکی،انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو بندر کے ناچنے سے مترادف قرار دیا تھا۔
حسن علی کی جگہ محمد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرےگی۔
ادھر ملتان میں گرمی کی شدت ویسی ہی ہے۔پی سی بی نے بھی میڈیا سنٹر میں ہیٹ سٹروک سے بچنے اور ضروری احتیاط کے نوٹس لگائے ہیں۔میچ میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔علیم ڈار تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔محمد جاوید میچ ریفری ہوں گے