| | |

ونٹر اولمپکس گیمزکی رنگا رنگ افتتاحی تقریب،کرکٹ کے سابق کپتان عمران خان بھی شریک

بیجنگ،کرک اگین رپورٹ 

کرکٹ کے سابق کپتان ونٹراولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شریک،شاندار رنگا رنگ اور آتش بازی سے بھرپور کھیلوں کی تقریب شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اس وقت چین کے دورے پر ہیں،جہاں آج جمعہ 4 فروری 2022 سے سرمائی اولمپکس کا آغاز ہورہا ہے۔

بیجنگ میں رنگا رنگ تقریب جاری ہے،جس میں متعدد ممالک کے سربراہان بھی شریک ہیں،رنگا رنگ تقریب کا آغاز کلر فل رنگوں کی بہار سے ہوا۔

ونٹر اولمپکس کھیلوں کا ایک بڑا ایونٹ ہے۔عمران خان وزیر اعظم تو ہیں ہی،ساتھ میں وہ پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان بھی رہے ہیں،اس اعتبار سے ان کی ان گیمز کی تقریب میں شرکت کو چار چاند لگ گئے ہیں۔عمران خان کے ہمراہ متعدد وفاقی وزرا بھی موجود ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *