| | | |

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے حقیقی کامیابی کا راز بتادیا

کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے پرانی یادگار تصویر شیئر کی ہے،اس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ دیگر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں،اس کے ساتھ ہی انہوں نے حقیقی کامیابی کا راز بتادیا ہے۔سوشل میڈیا کی ٹوئٹر ویب پر عابد علی لکھتے ہیں

کرکٹ رائونڈ اپ،شان مسعود کا جھوٹی خبر پر رد عمل،کیوی ٹیم کی بیٹنگ،بھارتی کوچ چھوڑ گئے

اللہ ہم صرف تیری عبادت کرتے ہیں،تجھ سے مدد مانگتے ہیں۔یااللہ ہم پر رحم فرما۔حقیقی کامیابی اللہ کے سامنے جھکنے،پیارے نبی صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلّم کی سنتوں پر عمل کرنے،اللہ کی مخلوق کی مدد کرنے سے ہے۔اللہ ہمیں عاجزی و انکساری،اپنی مخلوق کی خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین

عابد علی اس سال کے شروع میں قائد اعظم ٹرافی میچ کے دوران ہارٹ اٹیک سے ہسپتلا لے جائے گئے تھے،جہاں ان کا میجر آپریشن ہوا،تب سے کرکٹ میں واپسی کے منتظر ہیں۔تاحال ٹیم میں نہیں آسکے،ہلکی پھلکی ٹریننگ سے اب وہ کلب میچز کھیلنے لگے ہیں۔فٹنس مشروط ہے۔،

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *