| | | | |

ٹی 20 بلاسٹ ،محمد عامر کی شاندار انٹری،ٹیم جیتی یا نہیں

۔

ٹائونٹن،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی پیسر محمد عامر کی ٹی 20 بلاسٹ کے اولین میچ میں شاندار انٹری،کافی عرصے کے بعد انگلینڈ کے محدود اوورز فارمیٹ میں انہوں نے گلوسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے سمرسیٹ کے خلاف 2 وکٹیں لیں،ان میں اوپنر ول سمیڈ بھی شامل تھے،لیفٹ ہینڈ پیسر نے انہیں صفر پر چلتا کیا۔

سمرسیٹ کائونٹی اس کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹ پر 184 اسکور بنانے میں کامیاب ہوگئی۔لیوس گریگوری نے 36 بالز پر 60 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔پاکستانی پیسر نے 4 اوورز میں صرف 25 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

جواب میں محمد عامر کی ٹیم گلوسٹر شائر 100 رنز سے قبل آدھی ٹیم کے شکار ہونے کے بعد دبائو میں تھی،ایسے میں  بینی  ہوول اور رائے ہنگز نے چھٹی وکٹ پر 62 رنزکا اضافہ کرکے مجموعہ 158 رنز تک پہنچادیا،اب ٹیم 12 بالز پر 27 رنزکی دوری پر تھی کہ 19 ویں اوور میں دونوں سیٹ بیٹرز اوپر تلے 42 اور 43 رنزکرکےپیٹر سیڈل کا نشانہ بن گئے۔محمد عامر بیٹنگ کے لئے آئے تو  ہدف 7 بالز پر 24 رنز رہ گیا تھا۔عامر بھی اسی اوور میں سیڈل کانشانہ بن گئے۔وہ ایک رن بناسکے۔اننگ 8 وکٹ پر 177 رنز تک محدود ہوگئی،یوں سمرسیٹ نے 7 رنزسے میدان مارلیا۔پیٹر سیڈل نے 3 قیمتی وکٹیں لیں۔

یہ بھی دلچسپی میں کم نہیں

انگلینڈ کا نیا ریکارڈ،2 رنز کی کمی سے منفرد ترین اعزاز سے محروم

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *