کراچی،کرک اگین
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی چمک کے بعد اب پی ایس ایل دنیا کے ریڈار پر،آج پہلا میچ۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور ہوم ٹیم کراچی کنگز آمنے سامنے ہونگے،فائنل الیون کیا ہوگی،کون ایکشن میں ہوگا اور کون باہر۔پہلے میچ سے دونوں ٹیمیں اپنا اثر جمانے کی کوشش کریں گی۔
آئی سی سی ایوارڈز جیتنے والے پاکستانی کپتان بابر اعظم اور ایک فارمیٹ کے نائب کپتان محمد رضوان کپتان کے طور پر ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں یہ میچ ایک قسم کا رات کاہی ہوگا،پی ایس ایل کی ایو بہت اچھی نہیں گزری،ٹیمیں اپنے معمول کی ٹریننگ تک سے محروم ہوگئی ہیں،یہ سب سسیاسی پارٹیوں کیے تصادم کے نتیجہ میں ہوا ہے۔اس کے باوجود رات گئے حالات سنبھال لئے گئے تھے۔
پی ایس ایل 7 کا پہلا میچ،پاکستان کے کپتان اور نائب کپتان آمنے سامنے،سلطانزکنگز کے سامنےچھوٹے کیوں
پی ایس ایل 6 میں کچھ مسائل تھے۔کراچی میں بائیو سیکیور ببل فلاپ رہاتھا،ایونٹ آخر کار ملتوی ہوگیا تھا،یہ خطرات اس بار بھی ہونگے لیکن میچز مکمل ہونے کا عزم ہے۔
گزشتہ سال ٹاس نے گھمایا تھا،ٹاس کا کردار اب بھی اہم ہوگا،جو ٹیم ٹاس جیتے گی،کیا 99 فیصد میچ جیت جائے گی۔ٹاس کا سکہ بغل میں،پہلے فیلڈنگ کا اعلان،بعد میں ماردھاڑ کا پروگرام،میچ اتنی وکٹ سے جیت لیا گیا۔اگر تھنک ٹینک نے اس بار اس پر کام کیا ہوگا تو وہ بعد کی بیٹنگ والی ٹیم کو بائولنگ سے پکڑنے کی پوزیشن میں آسکتے ہیں۔
پی ایس ایل 7 کا پہلا ٹاس ملتان سلطانزکے حق میں جاسکتا ہے،کراچی کنگز پہلے بیٹنگ کرسکتی ہے اور میچ ملتان سلطانز جیت سکتا ہے۔