| | | | | | |

ٹی20 بلاسٹ،عامر ،شاداب اور راشد خان کے ساتھ عجب اتفاق

ہوو،کرک اگین رپورٹ

ٹی20 بلاسٹ،عامر ،شاداب اور راشد خان کے ساتھ عجب اتفاق۔تینوں ہی بائولنگ میں موثر رہے،تینوں کی ٹیمیں ہارگئیں۔انگلینڈ کے ٹی 20 بلاسٹ میں محمد عامر صرف 3 بالز ہی کرسکے،انہیں انجری کیوجہ سے باہر جانا پڑا،انہوں نے اس میں بھی ایک وکٹ اڑالی۔محمد عامر نے پمشائر کے بین میکڈر مٹ کو 4 پر شکار کیا۔اس کے بعد وہ بالز نہ کرسکے۔ہمپشائر پھر بھی  7 وکٹ پر صرف 140 رنزکرسکی۔عامر نے 1 رن دے کر ایک وکٹ لی۔جواب میں محمد عامر کی ٹیم یہ بھی نہ کرسکی اور2 بالز قبل 105 رنز تک محدود رہی،عامر بیٹنگ کے لئے آئے۔وہ صفر پر ناقابل شکست گئے۔

برمنگھم میں پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ کو چارچاند لگ گئے

ادھر لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں برمنگھم بیئرز نے یارک شائر کو31 رنز سے ہرادیا۔ناکام ٹیم کے لئے شاداب خان 38 رنز دے کر 2 وکٹ تو لے گئے لیکن بیٹنگ میں 15 ہی کرسکے،ان کی سائیڈ238 رنزکے جواب میں 207 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔

ایک اور کائونٹر شو میں ایسیکس نے سسکیس کو 28 رنز سے ہرادیا،محمد رضوان ناکام ٹیم کو الوداع بول آئے ہیں لیکن راشد خان کی30 رنزکے عوض 3 وکٹیں غیر موثر رہیں،کیونکہ ان کی ٹیم بھی 197 رنزکے جواب میں ہدف کو نہ پہنچ سکی۔169 اسکور پر فل اسٹاپ لگوالیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *