پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز کے لئے برمنگھم پہنچ گئی
| | | | | |

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز کے لئے برمنگھم پہنچ گئی

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لئے برمنگھم پہنچ گئی ہے۔خواتین کھلاڑی پرجوش تھیں۔ٹیم آئرلینڈ کے شہر بلفاسٹ سے بذریعہ فلائٹ برمنگھم اتری۔کپتان بسمعہ معروف اپنی بیٹی کے ساتھ تھیں۔

پاکستان،آئرلینڈ میچ کے دن ٹرافی آسٹریلیا لے اڑا

پاکستانی ویمنز ٹیم نے آئرلینڈمیں 3 ملکی آئرلینڈ کرکٹ سیریز کھیلی تھی۔پاکستانی ٹیم  ناقابل شکست رہی تھی لیکن آسٹریلیا کی ٹیم اس کے باوجود اسلئے فاتح رہی کہ اس کے 2 پوائنٹس بھی زیادہ تھے۔

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں خواتین کرکٹ کوشامل کیا گیا ہے۔ٹی 20 فارمیٹ کے میچز اس ماہ کے آخر میں شروع ہونگے۔پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں ہیں۔دونوں کا میچ بھی شیڈول ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *