| | |

پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاہینز کو ہرادیا

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ ،پی سی بی رپورٹ

 

قومی کرکٹ ٹیم نے واحد پریکٹس میچ میں پاکستان شاہینز کو 92 رنز شکست دے دی۔

دونوں ٹیموں کے مابین پریکٹس میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلا گیا۔

جواب میں پاکستان شاہینز کی پوری ٹیم 198 پر آؤٹ ہوگئی۔محمد نواز نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
عبداللہ شفیق 44، محمد حارث اور عبدالواحد بنگلزئی نے 27،27 اسکور کیے

قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان شاہینز کے خلاف 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے تھے۔
امام الحق 82 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوئے تھے۔

 

کپتان بابراعظم نے 56، فخر زمان نے 45 اور خوشدل شاہ نے ناٹ آؤٹ 44 رنز اسکور کیے تھے۔
میر حمزہ، ابرار احمد اور زاہد محمود نے دو دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *