| | | |

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیدر لینڈ روانگی

لاہور،کرک اگین رپورٹ

PCB Image

پاکستان کرکٹ ٹیم نیدرلینڈ کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔جہاں وہ 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کھیلے گی۔بابر اعظم کی قیادت میں قومی کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا۔پی سی بی نے اسے سوشل میڈیا پر ایسے جاری کیا ہے کہ جیسے ورلڈ کپ مشن ہو یا کوئی بہت بڑی سیریز ہے۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر سے ٹیم لاہور ایئرپورٹ کے لئے 2 بجے رات کے بعد روانہ ہوئی،جہاں سے صبح 3 بج کر 20 منٹ کی فلائٹ ہے۔کھلاڑیوں کی منزل روٹرڈم ہوگی۔

شاہین آفریدی نیدر لینڈز میں کتنے میچ کھیلیں گے ،فیصلہ آگیا

پاکستانی کھلاڑی مکمل تیاری کے ساتھ نیدرلینڈز جارہے ہیں۔وہاں زیادہ ٹریننگ کا وقت نہیں ملے گا۔16 اگست کو پہلا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا۔

یہ سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے،فی میچ 10 پوائنٹس ملنے ہیں،اس لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے 30 پوائنٹس اہم ہیں۔پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ اس حوالہ سے روانکی کی ویڈیو فوٹیج جاری کررہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *