ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،نمائندہ خصوصی
پاکستان نے ایک تیر سے 3 شکار کرلئے ہیں۔پہلا یہ کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیت لی۔دوسرا یہ کہ ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر اس فتح سے بھارت،آسٹریلیا کے ساتھ ویسٹ انڈیز کو بھی پیچھے کردیا ہے اور 80 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن بنالی ہے۔
دوسرا ون ڈے آج،پاکستان کے پاس ایک تیر سے 3 شکار کا چانس
آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان کے لئے یہ میچ اہم تھا۔میچ سے قبل وہ 7 ویں پوزیشن پر تھا، جمعہ کا میچ جیت کر اس کے 80 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔پاکستان نے آج کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے ۔ آسٹریلیا اور بھارت ہی نہیں بلکہ ویسٹ انڈیز کو بھی پچھاڑ کر چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔
ورلڈ کپ سپرلیگ،انگلینڈ کا دھڑن تختہ،پاکستان کی تیسری ممکنہ پوزیشن بھی چھن گئی
بھارت 79 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور آسٹریلیا 70 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔پاکستان جب آج میچ جیتاتو وہ آسٹریلیا کے 70 اور بھارت کے 79 کو پھلانگتا ہوا 80 پوائنٹس پرآگیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے بھی 80 پوائنٹس ہیں،اس کا آج 20 واں میچ اور پاکستان کا 14 واں میچ تھا،یوں کم میچزکے باعث پاکستان شرح میں ویسٹ انڈیز سے اوپر چلا گیا ہے لیکن اپنی یہ پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کو اگلا میچ بھی جیتنا ہوگا۔بنگلہ دیش 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ،افغانستان 100 کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ 95 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا وآخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔