| | | | | | | | | | |

پاک بھارت لڑائی شفٹ،قومی کرکٹرز کو دیسی یخنی کے ٹیکے،عامر پھر ریڈار پر

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

پاک بھارت لڑائی شفٹ،قومی کرکٹرز کو دیسی یخنی کے ٹیکے،عامر پھر ریڈار پر۔پاکستان اور بھارت کے میچ میں نظرآنےوالے سین دوسری جانب شفٹ ہوگئے ہیں۔پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ہائی کلاس میچ میں بھی  ان دنوں بڑے آرام سے کھیل رہے ہیں۔شعیب اختر والی گھوریاں ہیں،نہ ہی شاہد آفریدی والی تیزیاں۔اسی طرح ایک دوسرے پر کوئی جملےبازی بھی نہیں لیکن یہ معاملہ  اب افغانستان اور سری لنکا کے میچ میں  دکھائی دیا ہے۔ہائی وولٹیج میچ میں دنوشکا اور اور راشد خان ایک دوسرےکے سامنے آگئے۔سری لنکن ٹیم 176 رنزکے تعاقب میں تھی،افغان کھلاڑی فیڈاپ تھے۔ایسے میں کوالٹی لیگ اسپنر اور سری لنکن بیٹر میں  معمولی گرما گرمی ہوئی۔

کرکٹ کے حوالہ سے اہم ترین نیوز  یہ بھی ہے کہ پاکستانی پیسر محمد عامر نے سی پی ایل میں جاندار انٹری ڈالی ہے۔انہوں نے جمیکا تلاواز کی جانب سے  گیانا کے خلاف 22 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں،نتیجہ میں حریف ٹیم صرف 142 رنز تک محدود رہی۔

ویرات کوہلی نے حارث رئوف کو شرٹ کیوں دی،باتیں کیا ہوئیں،پیسر نے خود بتادیا

دوبارہ رخ کرتے ہیں ایشیا کپ کی طرف۔پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ سپر 4 میں افغانستان کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست تھوڑی حیران کن ہے،اس لئے کہ ہم نے فرض کیا تھا کہ افغانستان فائنل کی تگڑی امیدوار ہے لیکن جس طرح آج وہ سری لنکا سے ہاری ہے،اس سے اس کی کافی کمزوریاں کھل کرسامنے آئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پی سی بی کو تجویز دی ہے کہ تمام پلیئرز کو دیسی مرغے کی یخنی پلائیں،اس لئے کہ 2 میچزکا لوڈ پڑتا ہے،وہ ان فٹ ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔مجھے بڑی تکلیف ہورہی ہے،دیکھیں انجری کسی کو بھی ہوسکتی ہے۔جس پلیئر کو 2 میچ ایک ساتھ کھیلنے پڑیں ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ بس ان کو موقع ملے تو وہ یہ کردیں گے،وہ کردیں گے لیکن جب ان کو موقع ملتا ہے تو وہ ان فٹ ہورہا ہے۔دعوے کیئے جاتے ہیں کہ یہ پلیئرز ریڈی ہیں،اصل میں نہیں ہیں،ان کا سیلف اعتماد چاہئے۔سوتے کیسے ہیں۔کھاتے کیا ہیں۔ان کا رویہ کیسا ہے۔مجھے علم ہے کہ کچھ ایشوز ہیں۔ٹریننگ کیا ہے۔کام کیا ہے۔پی سی بی ان کے ایشوز حل کریں۔میں ٹیم منیجمنٹ کو گزارش کروں گا کہ تمام پلیئرز کو دیسی یخنی کے ٹیکے لگائیں۔

ایشیا کپ،بھارت میچ سے قبل کھلاڑیوں کی بچے سنبھالنے کی ڈیوٹی،مزید کیا

پاکستان اور بھارت کا اہم ترین ایشیا کپ میچ آج ہورہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *