| | | | |

پنڈی کا نظر انداز کرنا نا ممکن،پہلے ہی بڑے دھرنے ہوتے ہیں،شاداب خان کے ذو معنی جوابات

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شاداب خان نے کہا ہے کہ پنڈی کو نظر انداز کرنا  مشکل ہی نہیں،ناممکن ہے۔انہوں نے یہ بات ایک سوال کے جواب میں کہی ہے۔پاکستانی آل رائونڈر سوشل میڈیا پر اپنے فینز کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔

ایک صارف نے نہایت محبت سے کہا ہے کہ اگر آج جواب نہ دیا تو پی ایس ایل میں اسلام آباد کو سپورٹ نہیں کرنا،اس پر شاداب نے دلچسپ جواب دیا ہے کہ اتنا کچا نہیں ہونا چاہئے۔

شاداب خان کو ایک فین نے لکھا ہے کہ پلیز جواب دو،نہیں تو  جینا ہوگا،مرنا ہوگا۔دھرنا ہوگا۔

یاسر شاہ کیس,پی سی بی کا آفیشل رد عمل آگیا

شاداب خان نے اس پر بڑا زو معنی جواب دیا ہے کہ کیا پہلے کم دھرنے ہوتے ہیں۔

شاداب خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرا نام شادے سرفراز احمد نے رکھا تھا،اس کے بعد سے یہی پکارا جانے لگا ہے۔یہ پوچھنے پر کہ آپ کے ٹوٹھ پیسٹ میں نمک ہے،شاداب نے جواب دیا کہ کھاکر نہیں دیکھا۔شاداب نے بتایا ہے کہ میری فیورٹ اننگ سری لنکا کے خلاف تھی،جب جیت کے لئے 8 اسکور بنانے تھے۔مجھے ہروہ بائولر برا لگتا ہے جو مجھے آئوٹ کردے،فیورٹ کی کیا بات ہے۔انگلینڈ ٹیم سے فیورٹ پلیئر جوس بٹلر ہیں۔

شاداب خان نے بتایا ہےکہ میری علاقائی زبان سرائیکی ہے۔شاداب سے پوچھا گیا کہ عقل بڑی یا بھینس،انہوں نے جواب دیا کہ میرے پاس دونوں نہیں ہیں۔شاداب نے بتایا ہے کہ پاکستان میں میری فیورٹ جگہ میانوالی ہے۔فیورٹ میچ چیمیئنز ٹرافی 2017 کا فائنل تھا۔

اس دوران پاکستانی ٹیم کے ایک اور کھلاڑی شرجیل خان آگئے،انہوں نے شادی کاپلان پوچھا تو شاداب نے کہا کہ آپ ہی بات کرلیں،نمبر دیتا ہوں۔پی ایس ایل 7 کے پالن کا بتانے سے انہوں نے انکار کردیا۔شاداب خان نے کہا کہ سرفراز استاد ہیں،فیورٹ وکٹ کیپر رضوان ہیں۔

شاداب خان نے بتایا ہے کہ زندگی کا بڑا حاصل یہ ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرتا ہوں،سخت محنت کررہا ہوں،ٹیسٹ کرکٹ کا بھی اور دنیا کا نمبر ون آل رائونڈر بننا مشن ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *