کرک اگین اسپیشل ڈیسک
پاکستان سپر لیگ 7 کا آغاز 2016 سے ہوا تھا۔اب تک 6 ایڈیشن ہوچکے ہیں۔7واں ٹائٹل 27 جنوری 2022 سے شروع ہوگا اور 27 فروری کو ہی ختم ہوگا۔6 ٹیمیں ایونٹ میں شریک ہیں۔5 ٹیمز اب تک چیمپین بن چکی ہیں۔ایک ٹیم لاہور قلندرز تاحال بدقسمتی کے نیچے ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن اسلام آباد نے جیتا تھا۔
دوسرا ایڈیشن 2017 میں پشاور زلمی کے نام رہا تھا۔
پی ایس ایک 2018 کا تیسرا ایڈیشن ایک بار پھر اسلام آباد کے نام رہا۔
پاکستان سپر لیگ 2019 کے چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چیمپئن بنے،
پاکستان سپر لیگ 2020 کا پانچواں ایڈیشن کراچی کنگز کے نام آیا
پاکستان سپر لیگ 2021 کا چھٹا ایڈیشن ملتان سلطانز کی سلطنت کا پیغام لایا۔
پی ایس ایل ریکارڈز،پشاور زلمی کامنفرد اعزاز،زیادہ میچز وکامیابیاں،پھر بھی اسلام آبادآگے
یہ بات تو اب تک طے ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اگرچہ 2 بار ائونٹ جیتا ،لیکن وہ بھی دونوں بار ٹائٹل کے دفاع میں ناکام گئے،اس طرح ملتان سلطانز کا اس بار دوبارہ چیمپئن بننا پی ایس ایل کی تاریخ نہیں ہے،محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلنے والی ٹیم اگر ٹائٹل کا دفاع کرگئی تو یہ ایک نیا کارنامہ ہوگا۔
کرک اگین اپنے سلسلہ میں یہ تو ذکر کرچکا ہے کہ اب تک ایونٹ کے ٹاپ اسکورر بابر اعظم ہیں۔2000 سے زئد اسکور ہے۔وہاب ریاض 94 وکٹوں کے ساتھ بائولنگ کے شعبے میں ٹاپ پر ہیں۔247 ہائی اسکور کس کا ہے تو 59 قلیل اسکور کس کے حصہ میں آیا ہے۔پی ایس ایل میں کتنی ہیٹ ٹرکس ہوئی ہیں۔
پی ایس ایل 7 کا مکمل شیڈول،وقت،دن اور ٹائمنگ ساتھ
وکٹ کیپنگ میں کامران اکمل 60 اور محمد رضوان 61 شکار کے ساتھ اوپر تلے ہیں۔ایک سیزن میں 20 شکار کا بہترین ریکارڈ رضوان کے پاس ہے۔محمد نواز 32 کیچز کےساتھ اس باب میں نمبر ون ہیں،بابر اعظم کے 30 کیچزہوئے ہیں۔وہ یہ ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔
پی ایس ایل 7،وہاب ریاض منفرد اور گولڈن اعزاز کے قریب،کوئی مقابل نہیں،بائولنگ ریکارڈز
پاکستان سپرلیگ کےویسےتو متعدد ریکارڈز اور بھی ہیں،کئی نئے بھی بنیں گے۔عام طور پر بطور کپتان میچز بھی دیکھا جاتا ہے تو اس میں پہلے روز سے اب تک سرفراز احمد کوئٹہ کے قیسے کپتان چلے آرہے ہیں کہ قدیم ترین کپتانوں میں ہیں،ان کا مقابلہ ہی نہیں ہے۔