| | | | |

پی ایس ایل 7،وہاب ریاض منفرد اور گولڈن اعزاز کے قریب،کوئی مقابل نہیں،بائولنگ ریکارڈز

کرک اگین اسپیشل ڈیسک

File Photo

پاکستان سپر لیگ تاریخ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اس بار وہ اعزاز حاصل کرنے جارہے ہیں جو منفرد بھی ہوگا،پہلا بھی ہوگا،ان سے قبل کوئی کرسکا،نہ ان کے بعد کسی کے نام ہوگا،وہ اعزاز ہے پی ایس ایل تاریخ کی پہلی وکٹ سنچری کا۔

وہاب ریاض اب تک67 میچز میں 94 وکٹیں لے کر ایونٹ کی تاریخ کے مجموعی طور پر ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں،انہیں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کے لئے صرف 6 شکار درکار ہیں،امید ہے کہ اس سیزن میں وہ یہ سنگ میل عبور کرجائیں گے،ویسے بھی ان کے قریب ترین حریف ان کے ساتھ کھیلنے والے حسن علی ہیں،انہوں نے اب تک 54 میچز میں 72 وکٹیں نام کی ہیں۔ فہیم اشرف 39 اور محمد نواز 61 میچز میں 55،55 وکٹوں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔

ویسے حسن علی کے پاس ایک اعزاز اور ہے۔وہ ہے کسی بھی ایک سیزن یا لیگ میں سب سے زیادہ 25 وکٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ۔2019 میں انہوں نے 13 میچز میں 25 وکٹیں لیں،آج تک کوئی گیند باز اتنی وکٹیں ایک لیگ میں نہیں لے سکا،حسن علی اس میں ترقی کریں اور اس بار 25 کی بجائے کم سے کم 28 وکٹیں لے جائیں تو وہ بھی سنچری مکمل کرلیں گے۔

پی ایس ایل 7بیٹنگ ریکارڈز، کامران اکمل کے پاس بابر اعظم کو زیر کرنے کا آخری موقع

ایک اننگ میں بہترین بائولنگ کا اعزاز انگلینڈ کے روی بوپارا کا ہے جو لیگ کی تاریخ کے اولین ایڈیشن 2016 میں بنا تھا،یہ اعزاز آج 7 ویں ایڈیشن میں بھی چیلنج کے طور پر کھڑا ہے،انہوں نے کراچی کنگز کے لئے لاہور قلندرز کے خلاف صرف 16 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔فہیم اشرف اور عمر گل نے بھی 6،6 وکٹیں لیں،اول الذکر نے 19 اور آخر الذکر نے 24 رنز دیئے۔اس لئے بوپارا اب بھی اس باب میں نمبر ون ہیں۔

بہترین اکانومی ریٹ ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کے پاس ہے۔قلندرز کے لئے 17 میچز میں 6 اعشاریہ 22 کے اکانومی ریٹ سے بالز کیں۔بہترین ایوریج عمران طاہر کے پاس 17 اعشاریہ 48 کی اوسط سے گیندیں کیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے طفر گوہر 4 اوورز میں 65 رنزکی مار کھاکر اب تک کے مہنگے ترین بائولر ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *