| | | | | | | |

ویمنز ورلڈکپ،پاکستان بنگلہ دیش سے بھی ہارگیا،سدرہ امین کی ذاتی سنچری

ہملٹن،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

بنگلہ دیش نے بھی پاکستان کوہرادیا۔آئی سی سی ویمز ورلڈکپ میچ میں اس نے ایک روزہ کرکٹ کا بڑا اسکور کرلیا۔یہی نہیں سدرہ امین نے  سنچری کرلی۔بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلی جیت بھی رقم کرلی ہے۔ایسا لگا ہے کہ جیسے سدرہ امین نے اپنی ذات کے لئے سنچری اننگ کھیلی۔سلو بیٹنگ نے تھوڑا ریٹ بڑھادیا،ایسے میں ٹیم کی تمام کھلاڑی پزل ہوگئیں۔

ویمنز ورلڈکپ،پاکستان کی پہلے بائولنگ،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آج سری لنکا ہارا تو کیاہوگا

ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کو ایک موقع پر 15 اوورزمیں جیت کے لئے 90 رنز درکار تھے۔9 وکٹیں باقی تھیں۔سدرہ اور  بسمعہ سیٹ کھیل رہی تھیں،اس کے باوجود یہ ٹیم 235 رنزکا ہدف عبور نہ کرسکی۔ٹائیگرز ویمنز نے 9 رنز سے ورلڈ کپ میں پہلی،ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف پہلی جیت رقم کرلی ۔

پاکستان کو 91 رنزکا اچھا آغاز ملا۔ناہیدہ خان آئوٹ ہونے والی پہلی بیٹر بنیں جو 43 کرسکیں۔سدرہ کا ساتھ دینے کپتان بسمعہ آئیں اور اسکور کو 155 تک پہنچادیا۔یہاں سے بنگلہ دیش نے میچ میں واپسی کی۔48 بالز پر 31 اسکور کرنے والی پاکستانی کپتان آئوٹ ہوئیں تو لائن لگ گئی۔پھر بھی کچھ بڑا نہ تھا،وکٹیں موجود تھیں،کوئی رکنے کو تیار نہ تھا۔

رن ریٹ بڑھتا گیا،سنچری بنانے والی سدرہ امین 104 کرکے اس وقت رن آئوٹ ہوگئیں جب فتح 24 رنزکی دوری پر تھی۔انہوں نے140 بالیں کھیلیں۔8 چوکے لگائے۔پاکستانی اننگ مقررہ اوورز کھیل کر 9 وکٹ پر 225 اسکور کرسکی۔ندا ڈار،عالیہ اور فاطمہ پہلی بال پر صفر پر آئوٹ ہوئیں۔فہیمہ خاتون نے 38 رنز دے کر 3 اور رومانہ احمد نے 2 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھلایا،اس نے  7 وکٹ پر 234 اسکور کئے۔فرغانہ نے 71 کی بڑی اننگ کھیلی۔نشرا نے 41 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اس وقت 4 ناکامیوں کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *