| | | | | | | | | | |

ویمنز ورلڈکپ،پاکستان کی پہلے بائولنگ،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آج سری لنکا ہارا تو کیاہوگا

ہملٹن،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image,File photo

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کردیا ہے،دونوں ٹیمیں ایونٹ میں تاحال فتح کا کھاتہ کھول نہیں سکی ہیں۔آج کے میچ میں گرین کیپس سے بہترکاردکردگی کی توقع ہے۔

ادھر بنگلور میں سری لنکن ٹیم بھارت کے خلاف پنک بال ڈے نائٹ ٹیسٹ میں یقینی شکست سے دوچار ہے،آج کھیل کے تیسرے ہی روز اسے شکست ہوسکتی ہے۔447 رنزکے بڑے ہدف کےتعاقب میں  28 پر اس کا ایک کھلاڑی آئوٹ تھا۔

کراچی ٹیسٹ،آسٹریلیا نے اننگ کیوں ڈکلیئر نہ کی،اگلا پلان،گھیر لیا گیا پاکستان

بھارت کے دورے سے قبل سری لنکا آئی سی سی پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر تھا،ابتدائی میچ ہارکر تیسرے نمبر پر چلا گیا،اتفاق سے اگر آج وہ ہارا تو کہاں ہوگا،اس کا اثر پاکستان پر کیا پڑےگا۔

سری لنکا اگر آج ہارا تو 50 فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ تیسرے سے 5 ویں نمبر پر چلاجائے گا۔5 ویں پوزیشن پر موجود بھارت اس جیت کے ساتھ بھارت کا نمبر چوتھا ہوگا۔پاکستان کی دوسری پزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوا تو آسٹریلیاپوائنٹس شرح کم کرواکر 71.14 کے ساتھ پہلے نمبر پر ہوگا۔پاکستان 66.66 سے کم ہوکر 61.11 کے ساتھ اگرچہ دوسری پوزیشن پر ہی ہوگا لیکن جنوبی افریقا کی 60 فیصد پوائنٹس شرح کے قریب گرچکا ہوگا۔

فرض کریں کہ پاکستان اگر کراچی ٹیسٹ ہارتا ہے تو55 کی پوائنٹس شرح کے آس پاس شاید بھارت سے بھی نیچے چوتھے نمبر پر چلاجائےگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *