| | | | | |

پی ایس ایل 7بیٹنگ ریکارڈز، کامران اکمل کے پاس بابر اعظم کو زیر کرنے کا آخری موقع

کرک اگین رپورٹ

File Photo

پاکستان سپر لیگ 7 کے لئے تیاریاں جاری ہیں،کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود ہر ایک پر عزم ہے کہ لیگ 27 جنوری سے شروع ہوجائے گی،یہاں پی ایس ایل کے چند ریکارڈز کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں بال اور بیٹ کی جنگ ہمیشہ ہی رہی ہے۔ایونٹ کی 6 سالہ ہسٹری میں کوئی ٹیم 250 سے زائد اسکور نہیں بناسکی ہے۔اب تک کا ہائی مجموعہ  اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف 247 اسکور کا ہے۔یہ گزشتہ سال عرب امارات میں بنا تھا۔کم اسکور کا اعزاز ایک ہی ٹیم کو ہوسکتا ہے جس کا نام لاہور قلندرز ہے،وہ زلمی کے خلاف 59 پر بھاگ گئے تھے۔

پی ایس ایل ریکارڈز،پشاور زلمی کامنفرد اعزاز،زیادہ میچز وکامیابیاں،پھر بھی اسلام آبادآگے

پاکستانی ٹیم سے ڈراپ کئے جانے والے کامران اکمل بہت افسردہ رہتے ہیں،گزشتہ سال سے قبل تک وہ پی ایس ایل کے 5 ایڈیشنز میں ٹاپ اسکور چلے آرہے تھے،انہیں گزشتہ سال پاکستانی کپتان بابر اعظم نے پیچھے دھکیل دیا،دونوں میں ابھی معمولی فرق موجود ہے،سوال یہ ہے کہ کامران اکمل کیا اس چیلنج کو قبول کرکے بابر اعظم کو پکڑسکتے ہیں۔بابر اعظم اب  58 میچزکی 56 اننگز میں 2070 اسکور کرکے نمبر ون ہیں۔کامران اکمل نے 69 میچزکی 68ا ننگز میں 1820 اسکور کئے ہیں۔کامران اکمل سنچری ہولڈر ہیں،بابر اعظم 90 سے بڑی اننگ نہیں کھیل سکے ہیں۔

بابر اعظم 554 اسکور کر کے ایک سیزن کے بڑے اسکورر کا نیا پیٹرن گزشتہ سال ہی سیٹ کرچکے ہیں۔ایونٹ کی ہائی اننگ اننگ کولن انگرام کے پاس ہے،انہوں نے 2019 میں  کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 59 بالز پر 127 کی ناقابل شکست اننگ کھیلی تھی۔کامران اکمل 84 چھکوں کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ سکر ہیں۔بین ڈنک ایک اننگ میں 12 چھکوں کے ساتھ انفرادی دنیا کے بادشاہ ہیں۔ریلی روسو 43 بالز پر فاسٹسٹ سنچری کا اعزاز رکھتے ہیں۔کامران اکمل،آصف علی،حضرۃ اللہ زازائی 17بالز کے ساتھ تیز ترین ہاف سنچری کا مشترکہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔

آنے والے پی ایس ایل ریکارڈز سلسلے میں بائولنگ ودیگر شعبوں پر بات ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *