| | | | | | | | |

پی ایس ایل میں بڑی تبدیلی،خواتین کرکٹرز کے لئے بڑا اعلان

 

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل اور خواتین کرکٹ کے حوالے سے نئے منصوبے بنالئے ہیں۔
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے کراچی میں اس پر کھلی بات کی ہے ۔ان کی گفتگو سے اہم اقدامات کی توقع ہے۔نمایاں پوائنٹس یہ ہیں۔

پی ایس ایل میں نیلامی سسٹم
پی ایس ایل میچز ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر مختلف شہروں میں
خواتین کا پی ایس ایل
خواتین کی ڈومیسٹک ٹیمیں

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کو آئی پی ایل کی ٹکر کا بنانے کے لئے ڈرافٹنگ سسٹم ختم اور بولی مطلب نیلامی سسٹم شروع کریں گے۔اس سے آئی پی ایل سے مسابقت ہوگی۔دنیا بھر کا ٹیلنٹ آئے گا۔کوئی انکار نہیں کرے گا۔دولت کی ریل پیل ہوگی۔
دوسرا پی ایس ایل کے میچز متعدد وینیوز میں ہونگے۔ہوم اینڈ اوے کی بنیاد بنائیں گے۔ہم اس وقت آئی سی سی فنڈز اور پی ایس ایل کی کمائی پر کھڑے ہیں۔اس سے محدود مواقع ملتے ہیں۔انہوں نے ورلڈ کپ میں خواتین ٹیم کی 4 ناکامیوں کا دفاع کیا۔

رمیز کہتے ہیں کہ خواتین کی تربیت اور ٹیلنٹ کو نکھارنے کے مواقع ہی نہیں ہیں ۔ہم ایشیا کا پہلا ملک بنیں گے جو اگلے سال فروری،مارچ میں خواتین پی ایس ایل کروائیں گے۔ساتھ میں ڈومیسٹک ایونٹ اور ٹیمیں میں بھی بنائیں گے۔
اس سے یہ فایدہ ہوگا کہ نئی خواتین کرکٹرز آئیں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *