کرک اگین رپورٹ
File photo
پی ایس ایل کی لاہور سے چھٹی،کراچی میں ہی تکمیل،صداقت کتنی،نقصانات کیا۔پاکستان سپر لیگ 7 کے لئے خطرات اپنی جگہ،ایک اور تجویز پر غور جاری ہے۔سخت بائیو سیکور ببلز اور بڑھتی پابندیوں کی وجہ سے پی ایس ایل کو کراچی تک محدود کی جانے کی تجویز ہے،اس سلسلہ میں سٹیک ہولڈرز میں مشاورت جاری ہے۔
پاکستان سپر لیگ 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہونی ہے،اس کا آخری مرحلہ لاہور میں شیڈول ہے،یہ بات اپنی جگہ طے ہے کہ سکیورٹی کے کوئی ایشوز نہیں ہیں لیکن کورونا اورلاہور دھماکے کے بعد سکیورٹی ادارے اب اس پر کام کررہےہیں کہ کھلاڑیوں کو کم سے کم سفر تک رکھاجائے۔ساتھ میں کووڈ کے پھیلائو کے امکانات بھی کم ہونگے۔اس سلسلہ میں اگلےچند روز میں حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔
ٹی 20 لیگ سے تماشائی آئوٹ،آئی پی ایل کا بڑا اعلان
ادھر لیجنڈز لیگ کے لئے جانے والے پلیئرز کی واپسی ہوگئی ہے۔کئی پلیئرز اس وقت قرنطینہ میں ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ ابھی پی ایس ایل 7 کا آفیشل گیت جاری کرنے والا ہے،ساتھ میں دیگر ایشوز پر بھی ایک بریفنگ دی جائے گی۔
کرک ا گین ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 7 کو اگر کراچی تک محدود کیا گیا تو اس صورت میں گرائونڈ کی پچز کو فعال کیا جائے گا۔دوسری بات یہ ہے کہ اس موقع پر میڈیا میں جاری یہ خبریں کہ پی ایس ایل کراچی تک ہی رہے گا،اس سے اس تاثر کو تقویت ملے گی کہ لاہور کے ایک دھماکے نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور سکیورٹی اداروں کو خوفزدہ کردیا ہے،اسی لئے انہوں نے ایونٹ لاہور جانے نہیں دیا،اس تاثر کی تقویت اچھی بات نہیں ہوگی،اس لئے کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان 5 ہفتوں کی دوری پر ہے۔