| | | | | | |

پی ایس ایل 7 میں کون سے کھلاڑیوں کی واپسی،ایک غیر ملکی ایونٹ سے پاکستانی باہر،ٹیسٹ ٹیم کا بھی اعلان

کرک اگین خصوصی رپورٹ

پی ایس ایل 7 میں کون سے کھلاڑیوں کی واپسی،ایک غیر ملکی ایونٹ سے پاکستانی باہر،ٹیسٹ ٹیم کا بھی اعلان۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔اینڈرسن فلپ  اور جان کیمپل کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔روسٹن چیز،کورن وال،شائی ہوپ،جرمی سولوزانو اور واریکن کو ٹیم سے نکال دیا ہے۔کریگ بریتھویٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔سیریز کا آغاز ہوم گرائونڈ پر اگلے ماہ ہوگا۔

آسٹریلیا سے ایک آمد میں تاخیر،پاکستان متاثر،پی سی بی کی تصدیق

پی ایس ایل 7 کے حوالہ سے اہم خبریں یہ ہیں کہ پشاور زلمی کے کھلاڑی بین کٹنگ اور عثمان قادر کووڈ کی وجہ سے اگلے کسی میچ میں دستیاب نہیں ہونگے۔ان کا کووڈ 28 کو ختم ہوگا،فائنل میچ 27 فروری کو ہوگا۔اس لئے ان کے کھیلنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

اسلام آباد یو نائیٹڈ ٹیم میں شاداب خان فٹ ہوگئے ہیں،وہ ایلمنٹر میچ کھیلیں گے۔حسن علی کے بارے میں 100 فیصد امکانات ہیں کہ وہ کھیلیں گے۔فہیم اشرف کے بارے میں خیال ہے کہ ان کو ایک بار پھر چیک کیا جائے گا کہ وہ مکمل فٹ ہیں یا نہیں۔ایلکس ہیلز اور بین کٹنگ کی واپسی نہیں ہوگی۔

ملتان سلطانز ٹیم میں صہیب مقصود کی واپسی ہوگئی ہے۔خیال ہے کہ وہ اپنے میچز میں شرکت کریں گے۔

ادھر انگلینڈ کی 100 ایونٹ کی ٹیموں نے اس سال کے ان کھلاڑیوں  کا اعلان کردیا ہے جو اس اس سال بھی برقرار رکھے گئے ہیں۔پاکستان کے محمد عامر سمیت متعدد پلیئرز نے گزشتہ سیزن کھیلا تھا لیکن ان سمیت کسی کو ان کی جگہ پر نہیں رکھا گیا ہے۔

دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کا کووڈ ٹائم شروع ہوگیا ہے۔کپتان سمیت اہم پلیئرز نے سامان سفر باندھ لیا ہے،پیٹ کمنز نے بھی اپنی فیملی سے ملاقات کی تصاویر شیئر کردی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *