| | | | |

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا محمد یوسف کے معاملہ میں بڑا اقدام،قومی کوچنگ اسٹاف فائنل

لاہور،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ہی پاکستانی کوچنگ اسٹاف کا مسئلہ ہی حل ہوگیا ہے،پی سی بی نے شارٹ ٹرم بنیادوں پر ایک کوچنگ اسٹاف مقرر کیا ہے،اس سے قبل دعویٰ تھا کہ جلد ہی مستقل بنیادوں پر 3 سال کے لئے کوچنگ اسٹاف کی تقرری کی جائے گی لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا ہے۔

یاسر شاہ کو کرکٹ ٹیم کے دروازے پر روک لیا گیا،آسٹریلیا کے خلاف شان مسعود طلب

دوسرا اہم ترین نکتہ محمد یوسف کی اسکواڈ کے ساتھ انٹری ہے ۔ماضی میں محمد یوسف اور موجودہ چیئرمین رمیز راجہ میژ شدید اختلافات رہے  ہیں،اس بار پی سی بی چیئرمین نے اس کو درمیان میں نہیں آنے دیا،یہ ایک اچھا سائن ہے۔گزشتہ دنوں یوسف کے ہائی پرفارمنس سنٹر سے مستعفی ہونے کی خبروں کو اسی سلسلہ کے ساتھ جوڑ کر ایک قسم کا ان کا چیپٹر کلوز شو کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق کو مزید 12 ماہ کے لیے پاکستان کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔ محمد یوسف کو آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ جبکہ شان ٹیٹ کو 12 ماہ کے لیے پاکستان کا فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کرنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

اسپورٹ اسٹاف
منصور رانا (منیجر)، ثقلین مشتاق (ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، شان ٹیٹ (فاسٹ باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سائمن (اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، عماد احمد حمید (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر)، کرنل (ر) عثمان انوری (سیکیورٹی منیجر)، طلحہ اعجاز (اینالسٹ) اور ملنگ علی (مساجر)۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *