| | |

کرکٹ کی دنیا کے معروف امپائر روڈی کارٹزن چل بسے

کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ

Image Source:thetimes

آئی سی سی کے سابق معروف کرکٹ امپائر خود آئوٹ ہوگئے۔جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے اپنے وقت کے معروف کرکٹ امپائر روڈی کارٹزن ٹریف حادثہ میں چل بسے۔وہ اپنی کار پر کیپ ٹائون سے ایسٹرن کیپ جارہے تھے کہ کار بے قابو ہوگئی۔

آئی سی سی اجلاس،وسیم خان نے رمیز راجہ سے حساب صاف کردیا

کورٹزن نے کوئی معمولی نہیں بلکہ 331 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کی ہے۔2010 تک یہ تعداد کے اعتبار سے ورلڈکرکٹ کا ریکارڈ تھا۔بعد میں علیم ڈرا نے ان کو کراس کیا تھا۔ویسے کورٹزن امپائر علیم ڈار اور سٹیو بکنر کے ساتھ دنیا کے ان 3 امپائرز میں شامل ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچزمیں امپائرنگ کی سنچری مکمل کی ہے۔

روڈی کورٹزن نے 1992 سے اپنا پروفیشنل کیریئر شروع کیا۔15 سال بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ لی۔کرکٹ جنوبی افریقا نے اسے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ  کونسل نے بھی اپنے پیغام میں تعزیتی الفاظ کے ساتھ ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *