| | |

کورونا کی نئی لہر،اب انٹرنیشنل سیریز بھی متاثر،وینیوز محدود

کرک اگین رپورٹ

File Photo

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر ویسٹ انڈیز کے خلاف محدود اوور ز کی ہوم سیریز کو مخصوص وینیوز تک محدود کرنے کا پلان بنالیا ہے۔بورڈ ڈومیسٹک ایونٹس پہلے ہی التوا میں ڈال چکا ہے،اب انٹر نیشنل کرکٹ بھی لپیٹ میں آرہی ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے یکم فروری کو بھارت پہنچنا ہے۔3 روزہ قرنطینہ کے بعد پریکٹس شیڈول ہے۔پھر 6 فروری سے میچز ہونگے۔مہمان ٹیم 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے ساتھ 3 ٹی 20 میچز بھی کھیلے گی۔

دورے کا آغاز ایک روزہ میچ سے ہوگا جو 6 فروری کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔بھارت نے 6 میچز کو 6 وینیوز میں شیڈول کررکھا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشل نے کہا ہے کہ ابھی اس کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔کھلاڑیوں کو طویل سفر سے بچانے کے لئے  ان میچز کو 3 مقامات تک بھی محدود کیا جاسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *