| | |

کیویز کی دوسرے روز کمال پرواز،لارڈز انگلینڈ سے روٹھ گیا

لندن،کرک اگین رپورٹ

لارڈز میں پل پل بدلتا کھیل۔دوسرے روز انگلینڈ سے لارڈز روٹھ گیا۔نیوزی لینڈ نے وہاں سے اٹھان پکڑلی ہے،جہاں انگلش کھلاڑی سوچ ہی نہیں سکتے تھے۔کھیل کے دوسرے روز کیوی ٹیم ٹاپ پر آگئی ہے۔میزبان ٹیم ہوم آف کرکٹ،ہوم آف انگلینڈ میں شکست کے قریب جارہی ہے۔

جمعہ کو لارڈز میں جمعرات سے الٹ ہوگیا۔انگلش بائولرز جنہوں نے پہلی اننگ میں کیویز کے پر دبوچے تھے،اس کے بیٹرزپھر خود کیویز کے بچھائے جال میں آگئے۔دوسرے روز اس کی باقی ماندہ 3 وکٹیں اسکور میں صرف 25 رنزکا اضافہ کرسکیں۔پوری ٹیم 141 رنزپر آئوٹ ہوئی۔اس طرح اس نے نیوزی لینڈ پر پھر بھی 9 رنزکی سبقت لے لی۔

لارڈز میں ڈرامہ،زخمی کیویزبھپر گئے،انگلش ٹیم کا جلوس نکال دیا

بات صرف اتنی ہی نہیں تھی،بلکہ اس نے کیویز کے دوسری اننگ میں 4 کھلاڑی 56 رنز پر شکار کرلئے،اس کا مطلب یہ ہوا کہ نیوزی لینڈ 45 رنز پر 4 وکٹیں کھوچکا تھا۔ایسا لگا تھا کہ جیسے انگلش گیند باز پہلی اننگ کی طرغح اب بھی صفایا کردیں گے۔

یہاں سے خوش ہوتے،چہکتے انگلش کھلاڑیوں سے لارڈز روٹھ گیا۔انگلش بائولرز کے لئے پھر وکٹ خواب بن  گئی۔ 66 اوورز مزید کئے ۔کوئی وکٹ نہیں ملی۔اس کے مقابلہ میں کیوی بیٹرز ٹام بلنڈل اور ڈیرل مچل نے 5 ویں وکٹ پر ناقابل شکست180 رنزکی شراکت قائم کردی ہے جو ابھی بھی جاری ہے۔

نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کے خاتمہ تک 4 ہی وکٹ پر 236 رنزبنالئے تھے۔اس طرح اس کی سبقت 227 رنزکی ہوگئی ہے۔6 وکٹیں باقی ہیں۔ٹام بلنڈل182 بالز پر 90 اور ڈیرل مچل 188 گیندوں پر 97 رنز پر ناقابل شکست ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری باری میںمیتھیو پوٹس نے 2 نمایاں وکٹیں لیں۔کیوی کپتان کین ولیمسن 15 رنزبناکر انہیں کا شکار ہوئے۔

کیوی ٹیم پہلی اننگ میں 132 اور انگلش ٹیم 141 رنزپر تمام ہوئی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *