| | |

لارڈز میں ڈرامہ،زخمی کیویزبھپر گئے،انگلش ٹیم کا جلوس نکال دیا

لندن،کرک اگین رپورٹ

لارڈز میں ڈرامہ،زخمی کیویزبھپر گئے،انگلش ٹیم کا جلوس نکال دیا۔کمال ہوگیا،ہاتھ ہوگیا،جو دکھائی دیا،وہ دھوکا۔جوہونا تھا،وہ ہونا شروع ہوگیا۔لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز ڈرامائی موڑ،انگلش ٹیم آدھے روز سے زیادہ حاوی رہنے کے بعد آخری سیشن میں بدحواس ہوگئی۔انگلش بیٹرز ایک دوسرے کی شکل دیکھنے لگے ،کہ کون تھا وہ،جس نے ہاتھ کردیا۔

لارڈز ٹیسٹ،پہلے ہی سیشن میں کیویزجکڑے گئے،6 آئوٹ

جمعرات کو لارڈز میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا بظاہر غلط فیصلہ کیا،لنچ تک اس کی 6 وکٹیں صرف 39 پر پویلین لوٹ گئی تھیں،اس کے بعد آل رائونڈر گرینڈ ڈی ہوم کی 42 اور ٹم سائوتھی کے 26 رنزکی بدولت کیوی ٹیم اپنا مجموعہ 132 تک لےجانے میں کامیاب ہوئی۔اننگ 40 اوورز میں تمام ہوئی۔

انگلینڈ کی جانب سے واپسی کرنے والے جمی اینڈرسن نے66 رنز اورڈیبیو کرنے والے میتھیو پوٹس نے 13 اسکور دے کر 4،4 وکٹیں لیں۔

معین علی کا اعزاز،کوئنز پلاٹینیم جوبلی ایوارڈ

جواب میں سکون تھا۔کیویز نئی بال سے ابتدائی انگلش وکٹ بھی نہ لے سکے۔نتیجہ میں14 اوورز میں 59 رنزکی شراکت بنالی۔یہاں 43 رنزبنانے والے  زک کرولی جاسمین کا شکار بنے۔اس کے بعد بھی دوسری وکٹ 75 اور تیسری وکٹ 92 تک گری۔یہاں سے انگلش بیٹنگ لائن کی تباہی عروج پر گئی جب 8 رنزکے اندر 5 وکٹیں گریں،مجموعہ 7 وکٹ پر 100 ہوگیا تھا۔لارڈز کو سانپ سونگھ گیا،تماشائی ہکا بکا رہ گئے،انگلش کیمپ پر سکتہ تھا۔ایسے میں  بین فوکس نے 6 اور سٹورٹ براڈ نے 4 رنز اور 4 اوورز گزار کر کھیل ختم ہونے تک مزید وکٹ نہ دی،انگلینڈ نے36 اوورز میں 7 وکٹ پر 116 اسکور بنالئے تھے،اسے ابھی بھی کیویز کی پہلی اننگ کے معمولی اسکور 132 کو برابر کرنے کے لئے 16 اسکور بنانے ہیں۔ایلکس لیز 25 کرگئے۔اولی پوپ 7،جوئے روٹ 11،کپتان بین سٹوکس اور جونی بیئرسٹو ایک ایک ہی کرسکے۔میتھیو پوٹ صفر پر گئے۔

کیویز کی جانب سے سب ہی قہر بن کرٹوٹے۔ٹم سائوتھی،ٹرینٹ بولٹ اور کیل جاسمین نے 2،2 وکٹیں لیں۔بلیک کیپس نے اپنی بیٹنگ تباہ ہونے کے بعد اپنے بائولزر سے انگلش بیٹنگ لائن تہس نہس کی ہے۔ہوم آف کرکٹ میں انگلینڈ کے لئے پہلی اننگ میں برتری کا موقع ہاتھ سے چلا گیا ہے۔دن بھر میں 76 اوورز کا کھیل ہوا۔248 اسکور بنے اور 17 وکٹیں اڑگئیں۔

کھیل کے پہلے روز کے دوران شین وارن کی یاد میں 23 سیکنڈز کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *