| | | | | |

کیویز کے پر کترے گئے،تکہ بوٹی باقی،معمولی ہدف

 

شارجہ، کرک اگین رپورٹ

کیویز کے پر کترے گئے،تکہ بوٹی باقی،معمولی ہدف.پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف بھی جیت کے قریب،آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں کیوی ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لئے صرف 135رنز کا ہدف دیا ہے.
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا.نیوزی لینڈ نے آغاز تو اچھا لیا لیکن اس کے بعد پاکستان کی روایتی شاندار بائولنگ کا شکار ہوگئے. 36 کے مجموعے پر پہلی وکٹ گری. مارٹن گپٹل 17 رنز کرکے حارث رئوف کا شکار بن گئے. دوسرے اوپنر ڈیرل مچل 27 کرکے عماد وسیم کے نشانے پر آئے. جمی نیشام 1 کرکے گئے. کپتان کین ولیمسن کھڑے تو ہوئے. چل نہ سکے کیونکہ 25 رنز کے لئے 26 بالیں کھیل گئے. ڈیون کونوے بھی 27 کرسکے.
نیوزی لینڈ نے 90 رنز سے125 تک 4 وکٹیں گنوائیں .آخری اوور میں 9رنز بنے .کیویز کا 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 134 تک سٹاپ لگ گیا.
حارث رئوف کامیاب تر تھے. 22رنز دے کر 4کھلاڑی آئوٹ کئے .حفیظ ،عماد اور شاہین نے ایک ایک وکٹ لی.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *