| | | | |

گال،سری لنکا نے 8 رنزمیں 3 وکٹیں کیسے گنوائیں،لنچ تک 4 آئوٹ

گال،کرک اگین رپورٹ

Image by PCB,Twitter

وہی ہوا،جس کی پیش گوئی تھی کہ اسپنرز کی جنت گال ٹیسٹ کے پہلے روز پہلے ہی سیشن میں اسپنر کامیاب ہوگئے۔یاس شاہ نے 12 ماہکے وقفہ کے بعد آتے ہی 2 کھلاڑی ٹھیکانے لگادیئے ہیں۔یوں سری لنکا ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے سیشن میں ٹاپ آرڈر کی 4 وکٹیں گنواچکی ہے۔

ہفتہ کو گال میں شروع ہونے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کا ٹاس سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے نے جیتا،پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،یہ بھی حسب توقع تھا۔کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہوئے،ایک کے انفرادی اسکور پر بولڈ ہوگئے۔سری لنکا کامجموعی اسکور 11 ہوگیا تھا لیکن اس کے بعد 60 رنز تک بھی ایک ہی آئوٹ تھا۔

پہلاٹیسٹ،پاکستان کی حتمی ٹیم کا اعلان،سلمان علی آغا ڈیبیو کریں گے

کوشال مینڈس اور اوشاندا فرنینڈو بڑی تیزی سے اسکور بناکر خطرہ بن رہے تھے۔ایسے میں 36 سالہ تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر کام آئے۔انہوں نے  60 کے اسکور پر کوشال مینڈس کو رضوان کے ہاتھوں کیچ کروادیا،وہ 21 رنزبناسکے۔اسی اسکور پر دوسرے اوپنر سیٹ بیٹر فرنینڈو 35 رنزبناکر حسن علی اور رضوان کا گٹھ جوڑ بنے،اہم ترین وکٹ یاسر شاہ نے اینجلیو میتھیوز کی لی،وہ بناکھاتہ کھولے نسیم شاہ کو کیچ دے گئے۔سری لنکا نے 60 سے 68 رنز تک 8 رنزکے اندر 3 وکٹیں دے دی تھیں۔

لنچ تک دینش چندی مل 12 اور دھنن جایا ڈی سلوا 8 کرکے فائٹ کررہے تھے۔پاکستان نے مقررہ 30 اوورز سے 5 اوورز کم کئے تھے۔سری لنکا نے 25 اوورز میں 4 وکٹ پر 80 اسکور کئے۔یاسر شاہ نے8 اوورز میں 26 رنز دے کر 2،شاہین اور حسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل پاکستان نے آغا سلمان علی کو ٹیسٹ کیپ دی،باقی پلیئرز کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *