| | |

ہائی پرفارمنس سنٹرز کراچی اور ملتان کے سربراہان کی تقرریاں

 

لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد محبوب ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی کے سربراہ مقرر۔
سابق کرکٹر وسیم حیدر ہائی پرفارمنس سینٹر ملتان کے سربراہ مقرر ہوگئے ہیں۔

شاہد محبوب نے ایک ٹیسٹ اور 10 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
1992 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے رکن وسیم حیدر نے 132۔فرسٹ کلاس میچز کھیل رکھے ہیں۔وہ انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی تھے۔
عمران عباس کو جنرل منیجر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرلاہور مقرر کردیا گیا ہے۔وہ اس سے قبل ہائی پرفارمنس سینٹر ملتان کے سربراہ تھے۔

اس کے علاوہ توفیق احمد کو سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کا چیف ایگزیکٹو تعینات کردیا گیا ہے۔انہوں نے آئی بی اے سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *