| | | | | | |

باکسنگ ڈے سے مسلسل 16 گھنٹے لائیو ٹیسٹ ایکشن،2 میچز کا آغاز،بھارت پروٹیز میں ہمیشہ ناکام

سنچورین،میلبرن:کرک اگین رپورٹ

باکسنگ ڈے سے مسلسل 16 گھنٹے لائیو ٹیسٹ ایکشن،2 میچز کا آغاز،بھارت پروٹیز میں ہمیشہ ناکام ۔کل صبح سے مسلسل 16 گھنٹے ٹیسٹ کرکٹ۔صبح ساڑھے 4 بجے سے لائیو کرکٹ ایکشن شروع ہوگا۔رات ساڑھے 8 بجے تک رہے گا۔یوں لائیو کرکٹ ہوگی۔لائیو کرکٹ اسکور ہوگا۔لائیو کرکٹ میچز ہونگے۔کرکٹ فینزکیلئے ہنگامہ ہوگا،پہلے پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 4 بجے میلبرن کرکٹ ٹیسٹ شروع ہوگا۔یہ قریب 12 بجے تک جائے گا،ساڑھے 12 بھارت اور جنوبی افریقا کے سنچورین ٹیسٹ کا ٹاس ہوگا۔ایک بجے ایکشن شروع ہوگا۔ساڑھے 8 بجے تک چلے گا۔

میلبرن میں جیتے 42 برس بیت گئے ،کیا پاکستان اب جیت سکتا

یوں باکسنگ ڈے پر2 ٹیسٹ میچز شروع ہونگے۔26 دسمبر بروز منگل صبح ساڑھے 4 بجے ۔پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا۔دوسرا ٹیسٹ۔میلبرن

بھارت بمقابلہ جنوبی افریقا۔پہلا ٹیسٹ۔باکسنگ ڈے۔26 دسمبر 23،سنچورین۔دوپہر ایک بجے پاکستانی وقت

میلبرن میں شام کے وقت بارش کی پیشگوئی ہے۔سنچورین میں بھی بارش کی پیش گوئی شام کے وقت ہے لیکن 5 روز تک سنچورین ٹیسٹ وقفہ وقفہ سے متاثر ہوسکتا ہے۔میلبرن ٹیسٹ ہرگزرتے دن کے ساتھ بہتر ہوتا جائے گا۔

میلبرن ٹیسٹ کاکل صبح آغاز،پچ ،موسم،میچ ٹائم ،ٹیم رپورٹ

سپر اسپورٹ پارک کی پچ جنوبی افریقہ کی تیز ترین جگہوں میں سے ایک ہے،  بارش اور ابر آلود حالات اسے مزید مسالہ دار بنا سکتے ہیں۔  سنچورین جنوبی افریقہ کا قلعہ رہا ہے۔مجموعی طور پر 28 ٹیسٹ میں 22 جیتے ہیں،  بھارت نے انہیں یہاں اپنے آخری دورے پر  113 رنز سے شکست دی تھی۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ،پاکستان کی 11 رکنی ٹیم فائنل،ڈراپ سرفرازکیلئے شان مسعود نے کیا الفاظ بولے

جنوبی افریقا تیمبا باووما کی کپتانی میں کھیل رہے ہیں۔بھارت روہت شرما کی قیادت میں کھیل رہا ہے۔بھارت جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز کبھی جیت نہیں سکا۔پاکستان آسٹریلیا میں ہمیشہ ناکام رہا ہے۔اتفاق سے بھارت کی سیریز 2 میچز کی اور پاکستان کی 3 میچز کی لیکن پاکستان کا یہ دوسرا اور بھارت کا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔اتفاق دراتفاق یہ ہے کہ دونوں ممالک کیلئے یہ ٹیسٹ یہ فیصلہ کرسکتا ہے کہ وہ پہلی بارتاریخ رقم کرنے کی پوزیشن میں ہیں یا نہیں،اس لئے کہ دونوں ٹیمیں ہارگئیں تو گویا اگلے میچز کے نتائج کچھ بھی ہوں،سیریز ہاتھ سے نکل جائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *