لاہور،کراچی،راولپنڈی ،اسلام آباد ۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان میں 2 بڑے ایونٹس،عمران خان کا خوف،اہم اجلاس،تجاویز،پھر نتیجہ ندارد۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہین کہ پاکستان میں ہونے والے دو انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس میں عمران خان کی گونج کا خوف۔ متعلقہ ادارے سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ 8 فروری سے پاکستان کے دو شہروں لاہور اور کراچی میں تین ملکی کب شروع ہو رہا ہے، جس میں پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم شریک ہوں گی، لیکن اس سے بھی بڑا ایونٹ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی ہے ،جو 19 فروری سے پاکستان کے تین شہروں اور دبئی میں شروع ہونے لگا ہے۔
ٹرائی نیشن کپ کا پہلا میچ،پاکستان کی 11 رکنی ٹیم فائنل،کپتان کو بتادیا گیا
یہاں سے پاکستان کے سیکیورٹی ادارے اور حکومت کے لیے پریشانی شروع ہو گئی ہے ۔پاکستان کے سابق کپتان، سابق وزیراعظم ورلڈ کپ فاتح کپتان عمران خان کے حوالے سے عوام میں ان کی محبت اور کرکٹ سے جڑے ان کے ناطے اور ان کی فتوحات کے حوالے سے کرکٹ سٹیڈیم میں متوقع نعروں اور آواازوں سے نمٹنے کے لیے خصوصی اجلاس ہوئے ہیں کہ ان سے کیسے نمبتاجائے ۔براڈ کاسٹنگ کے لیے آوازوں کو خاموش کرنے اور اس کی جگہ نئی آوازیں ڈالنے کی تجویز دی گئی، لیکن اسے قابل عمل نہیں سمجھا گیا ۔ایک تجویز یہ دی گئی کہ موبائل فون پر پابندی لگائی جائے لیکن یہ بھی ممکن نہیں ہے۔ ادارے اور آفیسر سر جوڑ کر بیٹھے ہیں۔ اس مسئلے کا کیا حال نکالا جائے ۔چند گرفتاریاں اور تشدد کو لے کر خوف کی فضا پیدا کرنے کی بھی تجویز ہے۔
بادشاہ او بادشاہ۔
بادشاہ اوبادشاہ
عمران خان کی ہدایات پر 8 فروری کو پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دی ہے۔اتفاق سے 3 ملکی کپ 8 فروری سے شروع ہوگا۔