شارجہ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوش شان ٹیسٹ نے پاکستانی کرکٹ فینز کو ایک اور گڈ نیوز دے دی ہے۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ میرے پاس کرکٹ فینز کے لئے ایک اور اچھی نیوز ہے۔فاسٹ بائولر وسیم جونیئر فٹ ہوگئے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے دستیاب ہونگے۔
آل رائونڈر کو نیٹ سیشن میں پوری طاقت سے بائولنگ کی اجازت مل گئی ہے،اب وہ ایکشن میں ہونگے۔اس طرح ورلڈ ٹی 20 سے قبل یہ ایک اچھی نیوز ہے۔
دنیا کے بیٹرز کو دہشت زدہ کرنے والے ٹو ڈبلیوز خود خوفزدہ،ہاتھ جوڑدیئے
پاکستان نے 20 ستمبر سے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز کھیلنی ہے،اس کے بعد نیوزی لینڈ کا 3 ملکی کپ اور پھر ٹی 20 ورلڈکپ ہے،اس سے قبل شاہین آفریدی بھی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ نیوزی لینڈ سہہ ملکی کپ سے واپسی کریں گے۔
وسیم جونیئر ایشیا کپ کے دوران ان فٹ ہوئے تھے۔شاہ نواز دھانی اور محمد رضوان کے بھی فٹنس مسائل آئے۔اب سب کی اچھی نیوز ہے۔
انگلش ٹیم میں پاکستان دورے کے لئے ایلکس ہیلزشامل،گرین کیپس میں ایک اور وکٹ کیپر منتخب