لاہور،کرک اگین رپورٹ
چھٹا ٹی 20 آج،پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی ،ٹاس اور میچ کی ممکنہ پکچر۔پاکستان کرکٹ ٹیم اگر آج بھی محمد رضوان کے ساتھ کھیلتی ہے تو یہ ماننا پڑے گا کہ کپتان بابر اعظم سمیت ٹیم منیجمنٹ کو باقی پورے اسکواڈ پر سرے سے اعتماد ہی نہیں ہے،یہ اس لئے کہ ورلڈ ٹی 20 کپ سرپر ہے اور پاکستان اپنے بنیادی پلیئرز کا استعمال پھونک پھونک کر نہیں کررہا ہے۔گزشتہ میچ میں بیٹنگ کے دوران انگلش فیلڈر کی جانب سے گیند لگنے پر محمدرضوان فیلڈ کرنے نہیں آئے۔ان کی جگہ محمد حارث نے یہ فریضہ سرانجام دیا تھا۔
انگلینڈ کے خلاف پاکستان چونکہ اس وقت برتری لئے ہے،اس کا تقاضا یہ ہے کہ منیجمنٹ اپنے کمبی نیشن کے پلان بی کو ااپنائے اور تمام وہ تجربات جھونک دے،جس کا تقاضا ہے۔کرک اگین کا ماننا ہے کہ وکٹ کیپر محمد رضوان کو آج جمعہ کے چھٹے ٹی 20 میچ سے آرام دینا چاہئے۔محمد حارث کو کھلایا جاسکتا ہے۔اس کےعلاوہ بھی ایک تبدیلی ممکن ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑی ایک ساتھ زور آزمائی کرنے لگے،رضوان کا اپنا عمل
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی 20 میچزکی سیریز کا چھٹا میچ آج 30 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔گرین کیپس کو 3-2 کی سبقت ہے،وہ یہ میچ جیت اور سیریز کو پاکٹ میں رکھ کر اگلے میچ میں تمام تجربات کی متمنی ہوگی۔کرکٹ اصطلاح میں عام طور پرا یسا ہوتا ہے لیکن پاکستانی ٹیم منیجمنٹ اگر اس کے برعکس کردے تو کوئی حرج نہیں گا۔زیادہ سے زیادہ شکست ہوجائے گی،اگلا میچ بھی زندہ ہوجائے گا۔وہاں اپنی فریش طاقت جھونکی جاسکتی ہے۔
انگلش ٹیم یہ میچ جیتنے کی سرتوڑ کوشش کرے گی۔مارک ووڈ کےا ٓج بھی کھیلنے کے امکانات کم ہیں۔ٹیم منیجمنٹ فتح کے لئے انہیں پھر کھلاسکتی ہے۔کپتان جوس بٹلر کے لئے آج بھی کھیلنا مشکل ہوگا۔
پاکستان اور انگلینڈ کا آج کا میچ نئی پچ پر ہوگا۔ٹاس بابر اعظم جیت سکتے ہیں۔میچ انگلینڈ کے حق میں جاسکتا ہے اور سیریز 6 میچزکے بعد 3-3 پر سانس روک سکتی ہے۔
نسیم شاہ آدھی رات کو ٹیم ہوٹل سے گھر منتقل کردیئے گئے
پچ اسپنرز کےلئے سازگار ہوگی۔بابر اعظم کو اپنےٹی 20 انٹرنیشنل اسکور کو 3000 مکمل کرنے کےلئے مزید 51 اسکور درکار ہیں اور یہ ان کی 81 ویں ٹی 20 انٹرنیشنل اننگ ہوگی۔اگر ایسا کرگئے تو وہ تیز ترین 3000 ٹی 20 اسکور کرنے والے ویرات کوہلی کے ہم پلہ ہونگے،اگر ایسا نہیں کرسکے تو پھر کوہلی ہی تن تنہا اس ریکارڈ کے مالک ہونگے،آج ان کے پاس ان کے ہم پلہ ہونے کا چانس ہےاوروہ بھی آخری۔