| | | | |

پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑی ایک ساتھ زور آزمائی کرنے لگے،رضوان کا اپنا عمل

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں دن پھر اوٹ میں رہنے کے بعد رات کے حصہ میں ظاہر ہوئی ہیں۔لاہور میں قیام پذیر دونوں ٹیموں کا آج کوئی میچ نہ تھا،اس لئے گرائونڈ کا رخ نہیں کیا۔ٹریننگ بھی نہیں کی۔ایسے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں جم کے اندر جاکر ایکسرسائزکی۔

محمد رضوان نے تو جوتشی انداز اختیار کیا۔شاید اس ایکسرسائز کا تقاضا تھا کہ وہ اس دوران دعائوں میں مصروف دکھائی دیئے۔ویسے تو درجنوں ایسی ایکسر سائز ہیں کہ ان میں ورزش اور عبادت جیسا تاثر ملتا ہے،اس لئے کہ دونوں رنگ دکھائی دیئے ہیں۔

انگلینڈ ٹیم مجرمانہ عمل کی مرتکب قرار،شدید تنقید

پاکستان کے دیگر کھلاڑی بھی ایسے ہی پریکٹس کرتے دکھائی دیئے۔ادھر انگلینڈ کے پلیئرز نے بھی ایسی ہی جم پریکٹس کی۔اس کے تام کھلاڑی دکھائی نہ دیئے اور جو دیئے بھی وہ معمولی ایکسرسائز کررہے تھے۔

پاک،انگلینڈ 7 ٹی 20 میچزکی سیریز میں گرین کیپس کو 2-3 کی سبقت حاصل ہے۔چھٹا میچ کل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *