میلبرن،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی ٹیم کا 1992 ورلڈکپ سے مکمل مماثلت کا فیصلہ۔روزے رکھنے شروع کردیئےہیں۔آسٹریلیا میں موجود پاکستانی ٹیم کی منیجمنٹ اور کھلاڑی گزشتہ ہفتہ سے روزے رکھ رہے ہیں۔آسٹریلیا میں کوریج کرنے والے ایک ٹی وی صحافی عثمان قادر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف تو میچ والے روز بھی روزے رکھ رہے ہیں۔
باقی پلیئرز میں سے کچھ جنوبی افریقا میچ کے بعد سے روزہ رکھ رہے ہیں۔ورلڈ کپ 1992 رمضان المبارک میں تھا،اسی مناسبت سے ٹیم نے شاید یہ فیصلہ کیا ہوگا۔
بابر اور رضوان کی نیٹ پریکٹس میں شاہین آفریدی کو بائولنگ
رواں ٹی 20 ورلڈکپ 2022 فائنل میچ تک آگیا ہے۔پاکستان کے میچز اور دیگر متعدد مناسبت سے اب تک 1992 ورلڈکپ کی مماثلت دیکھنے میں آئی ہے۔لگتا ہے کہ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف نے اسکو سامنے رکھتے ہوئے روزے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔