عمران عثمانی کی رپورٹ وتجزیہ
آسٹریلیا کا دورہ جنوبی افریقہ، مارنس لبوشین پر اعتماد، پاکستان کرکٹ کے لیے بڑا سبق۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ
آسٹریلوی سلیکٹرز نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اپنے حالیہ ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر کے پاکستان جیسے ممالک کے لیے ایک بار پھر ایک بڑا سبق چھوڑ دیا ہے۔ کرکٹ کی تازہ ترین خبر کے تناظر میں ہمارے ہاں روایتی طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کی تھوڑی سی خراب پرفارمنس پر سیریز کے دوران ہی ہیڈ کوچز سمیت اہم کھلاڑیوں کو پہلی دستیاب فلائٹ سے وطن واپس بھیجنے کے احکامات جاری کر دیے جاتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ٹیسٹ سیریز کے دوران مبینہ طور پر کھلاڑیوں کے ٹیلی فون تک ضبط کر لیے جاتے ہیں۔ یہ دباؤ کا ماحول کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ دوسری جانب سال 2018 کے تاریخی مگر افسوسناک بال ٹیمپرنگ والے واقعے کے بعد آسٹریلیا کا یہ جنوبی افریقہ کا گزشتہ آٹھ سالوں میں پہلا دورہ ہوگا جو اگلے ماہ ہونے جا رہا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی اس تین ٹیسٹ میچز کی سیریز پر دنیا بھر کی نگاہیں لگی ہوں گی۔اس اہم ترین دورے کے لیے آسٹریلوی سلیکٹرز نے جس 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، اس میں ایک ایسا کھلاڑی بھی شامل ہے جس کی کئی سالوں سے پرفارمنس بہترین نہیں آ رہی۔ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی گئی آخری سیریز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد انہیں ٹیم سے ڈراپ کرنے کے یقینی امکانات موجود تھے، لیکن سلیکٹرز نے مارنس لبوشین پر ایک بار پھر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔ پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے کے لیے لبوشین کو نوجوان کھلاڑی کوپر کونولی اور جوش انگلس کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کوچز،آدھے درجن کھلاڑی فارغ،وہ ہو گیا جو پہلے نہیں ہوا تھا،پاکستان کرکٹ زلزلے کی اندرونی کہانی
ایشز سیریز میں ناکامی اور گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف مشکلات کے بعد لبوشین کی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی تھی، کیونکہ وہ گزشتہ 3 سالوں سے اپنی بہترین فارم کے قریب بھی نہیں پہنچ پا رہے۔ انہوں نے اپنی آخری سنچری 2023 میں انگلینڈ کے خلاف ایشز کے دوران بنائی تھی، لسلیکٹرز پرامید ہیں کہ وہ دوبارہ اپنی پرانی فارم حاصل کر لیں گے۔ دوسری جانب مائیکل نیسر کی واپسی ہوئی ہے۔ پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور سکاٹ بولینڈ تیز گیند بازی کا حصہ ہونگے۔
شیڈول کے مطابق آسٹریلوی ٹیم اپنے دورہ جنوبی افریقہ کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 اکتوبر سے ڈربن میں کھیلے گی۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ گکیبرہا سابقہ نام پورٹ الزبتھ میں ہوگا، آخری میچ اکتوبر کے آخر میں کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
دورہ جنوبی افریقہ کے لیے آسٹریلیا کا ٹیسٹ اسکواڈ
پیٹ کمنز (کپتان)،سکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کوپر کونولی، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کونمین، مارنس لبوشین، ناتھن لیون، مائیکل نیسر، میتھیو رینشا، اسٹیو سمتھ، مچل اسٹارک، بو ویبسٹر۔
