کراچی،لاہور:کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی تاریخی شکست ایک بڑی چھترول سے کم نہیں ہے۔سیریز ختم ہوچکی۔کپتان بابر اعظم نے اس کی متعدد توجیہات پیش کی ہیں،ان میں تجربہ کارپیسرزکا نہ ہونا نمایاں کیا گیا ہے۔اسی طرح اور بھی بڑی لاجک بنائی گئی ہیں لیکن صاف لگتاہے کہ بہانے ہیں اور بیانیہ ہے۔
پاکستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ تاریخ میں بلیک کیپس کے لئے اندھیرا،مکمل ریکارڈز
اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کی فوری طور پر نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز ہے۔26 دسمبر قریب ہے۔ایسے میں اس سائیڈ کے پاس ایک موقع موجود ہے کہ وہ یہ سیریزجیتے،انگلینڈ سیریزکی شکست کو بیلنس کرکے یہ بتاسکے کہ سب کچھ خراب نہیں ہے۔یہ بات تو ابھی طے ہے کہ ٹیسٹ کی کپتانی بابر اعظم ہی کریں گے لیکن یہ بھی کلیئر ہے کہ پاکستان 4 سال کے 2 سائیکل کے ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں نہیں جاسکا ہے۔اس لئے مسسلسل ناکامیاں بابر اعظم کو بچانہیں سکیں گی۔
دورہ پاکستان ،ناصرحسین کا منفرد جواب،گاور کا پیارا انداز،فینز بھی راضی
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اس بات کو محسوس کیا گیا ہے،اس لئے ٹیم میں کچھ تبدیلیوں کی باز گشت ہے۔شاہ نواز دھانی،محمد حسنین،میر حمزہ،عثمان صلاح الدین کو کھلایا جاسکے گا۔یاسر شاہ کے بھی امکانات ہیں۔اب اگر ایسا ہی ہے تو پھر سوال ہوگا کہ یاسر شاہ کو چھوڑ کر باقی کس کے پاس تجربہ ہے۔ایسے حالات میں کہ جب تجربہ کار پیسرز موجود نہیں ہیں تو محمد عباس کی سلیکشن میں کیا رکاوٹ ہے۔ٹیم کا اعلان کل بدھ یا پرسوں جمعرات کو متوقع ہے۔