لندن،کرک اگین رپورٹ
محمد رضوان کا حساس معاملہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور کپتان بابر اعظم کے بیچ آگیا۔دونوں میں مشاورت ہوئی ہے۔ہیڈ آف پاکستان کوچنگ اور کرکٹ ٹیم مکی آرتھر نے انکشاف کیا ہے کہ ہم مزید مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ رضوان کی ون ڈے پوزیشن کیا ہوسکتی ہے۔ارتھر نے پاکستان کے یوٹیوب چینل ساج کو انٹرویو میں بتایا کہ رضوان کا معاملہ اور پوزیشن دوسرے نمبر پر ہے۔پہلی ترجیح پاکستان ہے۔
بابر اعظم کی ذومعنی تصویر،تبصرہ کس کا،زمان خان اڑگئے
ہم دیکھیں گے کہ اسے کس نمبر پر بھیج کر پاکستان کا دائرہ ہوسکتا۔پھر جب یہ طے کرلیں گے تو اسے بتادیں گے کہ یہ آپ کا کردار ہے اور پھر ہم آپ سے یہ چاہتے ہیں۔پاکستان کرکٹ کو اس سال بڑا ایونٹ کھیلنا ہے۔رضوان کے لئے ہم ضرور کام کریں گے۔ہم یہ نہیں دیکھیں گے کہ وہ کیا چاہتا ہے۔ہم دیکھیں گے کہ پاکستان کو اس سے کیا چاہئے۔
پاکستان سے باہمی سیریز،بھارت کا جواب آگیا،اصل نتیجہ ابھی جان لیں
مکی آرتھر نے مزید کہا کہ رضوان ایک پختہ اور باصلاحیت کھلاڑی ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے دوران رضوان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میں نمبر 5 کی بجائے 4 پر کھیلنا چاہتا ہوں۔یہ میری خواہش ہے،ضد نہیں ہے لیکن باقی کپتان کی مرضی ہے۔اس کے بعد رضوان کو آخری 2 میچز میں نمبر 4 پر بھیجا گیا تھا لیکن وہ ناکام رہے تھے۔