| | | | |

پاکستان سے باہمی سیریز،بھارت کا جواب آگیا،اصل نتیجہ ابھی جان لیں

نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابتدائی طور پر پاکستان کے خلاف کسی بھی باہمی سیریز،ٹیسٹ،ون ڈے یا ٹی 20 سیریز کھیلنے سے فی الحال انکار کیا ہے۔تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق بھارتی بورڈ سیکرٹری جے شاہ کہتے ہیں کہ ہماری ٹیبل یا پائپ لائن میں ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

کرکٹ بریکنگ نیوز یہ تھی کہ اسی روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ پاک،بھارت ٹیسٹ سیریز نیوٹرل وینیو آسٹریلیا یا کسی دوسرے مقام پر ہوسکتی ہے۔

کرک اگین کی گزشتہ سال نیوز کی تصدیق،پاک،بھارت ٹیسٹ سیریزبحال،آسٹریلیا میزبان

کرک اگین تحقیق کے مطابق یہ پلان بگ تھری اور پاکستان نے گزشتہ سال سے ڈسکس کیا ہوا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے فی الحال پالیسی بیان جاری کیا ہے۔مستقبل میں پاکستان کے الیکشن کے بعد اس پر تیزی سے کام ہوگا،اس میں مزید تفصیلات بھی ہیں،اس لئے کہ انتخابات ابھی تک کسی وجہ سے بڑا چیلنج بنے ہیں۔

ادھر وسیم اکرم ایک فرنچائز کے آنر بن گئے ہین۔کراچی میں ایجسنی 21  انٹرنیشنل لیگ معاملات میں وسیم اکرم نے معاہدے پر سائن کردیئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *