| | | | |

ٹی 20 بلاسٹ،اسامہ میراور شاہین بائولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی نمایاں

لندن،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 بلاسٹ،اسامہ میراور شاہین بائولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی نمایاں۔ٹی20 بلاسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں اسامہ میر اور شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی بائولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی دکھائی دی۔دونوں نے اپنی ٹیم کے لئے بیٹنگ میں بھی اہم کردار اداکیا۔

ووسٹر میں ووسٹر شائر نےلیسٹر شائر کو 33 رنز سے ہرادیا۔فاتح ٹیم نے7 وکٹ پر 183 رنزبنائےکاشف علی نے جہاں44 بالز پر 69 رنزبنائے۔وہاں اسامہ میر نے صرف 15 بالز پر 32 کی اننگ کھیلی۔نسیم شاہ کی 32 رنزکے عض 2 وکٹیں رائیگاں گئی،لیسٹر شائر جواب میں 9 وکٹ پر 150 رنزکرسکی،نسیم شاہ 2 رنزبناسکے تو انکے حریف اسامہ میر نے 2 وکٹیں لیں،33 رنز دیئے۔

آئی سی سی چیفس کی آمد،پی سی بی کا حکومت سے رجوع،پاک،بھارت روابط کاانکشاف

چیسٹرلی سٹریٹ میں نارتھمپٹن شائر نے ڈرہم کو5 وکٹ سے ہرادیا۔فاتح ٹیم نے 168 رنزکے جواب میں 4 بالز قبل 5 وکٹ پر 171 بناکر میچ 5 وکٹ سے نام کیا۔شاہین شاہ آفریدی کو پہلے 39 رنزکے عوض ایک وکٹ ملی۔بعد میں 12 بالز پر ناقابل شکست 17 رنز نے ٹیم کی جیت میں کردار اداکیا۔

ڈربی شائر کیلئے زمان خان کی 2 وکٹیں رائیگاں چلی گئیں۔ان کی ٹیم نارتھمپٹن شائر سے ہارگئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *