اوول،لندن:کرک اگین رپورٹ
ٹیسٹ فائنل،امپائرکی حرکات،آسٹریلین ٹیم میدان سے باہرجاکرواپسی پر مجبور،بابراعظم کیسے چھیڑبن گئے۔ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 فائنل کے تیسرے روز کئی دلچسپ اور حیران کن مناظر دیکھنے کو ملے۔امپائرز اور پلیئرز میں کوئی فرق نہ رہا۔ساتھ میں اس بڑے میچ کو پاکستان ،آسٹریلیا کے کراچی ٹیسٹ 2022 سے بھی موازنہ کیا جانے لگا ہے۔
کرکٹ کی ایک خبر یہ رہی تھی کہ کراچی ٹیسٹ میں پاکستان پہلی اننگ میں فلاپ ہوا تھا۔آسٹریلیا نے 9 وکٹ پر 556 رنزکے ساتھ اننگ ڈکلیئر کی تھی۔پاکستانی ٹیم صرف 148 پر ڈھیر ہوگئی تھی،آسٹریلیا نے دوسری اننگ 2 وکٹ 97 رنزپر ڈکلیئر کرکے وافر وقت میں پاکستان کو جیت کے لئے 506 رنزکا بڑا ہدف دیا تھا۔پاکستان نے 7 وکٹ پر 443 رنزکے ساتھ میچ ڈرا کیا تھا اور بابر اعظم نے 196 رنز کی بڑی اننگ کھیلی تھی۔
اوول میں ڈرامہ،لبوشین کی نیند اکھڑگئی،غصہ سے بیٹ اور ہیلمٹ اٹھائے
کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ اب ڈبلیو ٹی سی 23 فائنل میں بھارت 296 رنزکے خسارے میں ہے۔یہ اتفاق سے بھارتی پہلی اننگ کا اسکور بھی ہے۔آسٹریلیا جس نے 173 رنزکی لیڈ کے ساتھ 4 وکٹ پر 123 رنزبناکر 296 اسکور کی برتری کرلی ہے،اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔ظاہر ہے کہ وہ کم سے کم 100 مزید رنزکا اضافہ چاہے گا،جس کا مطلب یہ ہوگا بھارت کو دوسری اننگ میں بابر اعظم جیسی بڑی اننگ درکار ہوگی،تب ہی بابر اعظم،کراچی ٹیسٹ کا ذکر اس وقت پاکستانی فینزکی جانب سے بھارتی فینز کے لئے ایک چیلنج اور کسی حد تک چھیڑ بن چکا ہے۔
جمعہ کو جہاں بھارتی ٹیم نے واپسی کی،وہاں کچھ مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ایک موقع پر امپائر ہاتھ جوڑے کھڑے تھے،عقب میں آسٹریلیا کے بیٹر سٹیون سمتھ نمایاں تھے۔دوسری تصویر میں امپائر بھارتی فیلڈر کے عین عقب میں اس انداز میں منہ کھولے کھڑے ہیں کہ جیسے علم نہیں کہ کیا کررہے ہوں۔
آسٹریلیا کی دوسری اننگ کے آغاز پر ویرات کوہلی کھلاڑیوں سےا یسےمخاطب تھے کہ جیسے کپتان ہوں۔روہت شرما سرجھکائے موجود تھے اور ان کی بتائی ہوئی ٹپس نے کام دکھایا۔آسٹریلیا کے 4 ٹاپ آرڈرز بیٹرز شکار ہوگئے۔کوہلی کے لئے انکےحرید سابق بھارتی بورڈ کے صدر ساروگنگولی نے پیش گوئی کی ہے کہ وہ ٹیسٹ یاکسی بھی میچ کی آخری اننگ میں بہترین تعاقب کرنے والا بیٹر ہے،اس لئے امید رکھو۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،آسٹریلیا پر بال ٹیمپرنگ کا الزام،پاکستان بھارت کی مدد کو آگیا
ایک اور واقعہ بھی دلچسپ تھا،بھارتی اننگ کے اختتام پر آخری وکٹ محمد سراج کی تھی،امپائرنے ایل بی ڈبلیو قرار دیا،آسٹریلیا کے پلیئرز کو اتنا یقین تھا کہہ وی میدان سے باہر چلے گئے اور باہر نکل گئے۔ریویو میں بال بیٹ سے ٹکراتا نظر آیا،پوری ٹیم کو شرمندگی کے ساتھ واپس آنا پڑا۔
فائنل کا خوف،بھارتی کپتان روہت شرما فیلڈ میں بڑی گالی دیتے پکڑے گئے