چنائی،بنگلور: کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ولڈکپ2023 میں آج 26 اکتوبر جمعرات کو انگلینڈ اور سری لنکا مقابل ہیں۔یہ میچ بنگلور میں ہوگا۔پوائنٹس ٹیبل پر دونوں کے 4میچز میں 2 پوائنٹس ہیں،یہاں سے جیتنے والی ٹیم اپنے آپ کو پاکستان کےبرابر رکھ کرریس میں آنے کی کوشش کرے گی۔یہاں یہ سوال اہم ہے کہ پاکستان کیلئے کیا مفید ہے تو اس کا سادہ ساجواب ہے کہ فی الحال جو بھی جیتے،مگر انگلینڈ کی شکست اسے کے حوصلے پسپا کردے گی۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ سری لنکا نے گزشتہ ورلڈکپ 2019 میں انگلینڈ کو اس کے ملک میں ہرادیا تھا،جب کہ انگلینڈ بعد میں ورلڈچیمپئن بن گیا تھا۔یہی نہیں بلکہ انگلینڈ سری لنکا کے خلاف 24 سالوں سے مسلسل ورلڈکپ میں ناکام ہے۔سری لنکا نے گزشتہ4 ورلڈکپ میں تسلسل کے ساتھ انگلینڈ کو شکست دی ہے۔انگلینڈ آخری بار 1999 میں سری لنکا سے جیتا تھا۔اوور آل 11 ورلڈکپ میچزمیں انگلینڈ 5-6 سے تھوڑا آگے ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی 48 گھنٹوں بعد جھلک،میدان میں کیا ہوتا رہا
ورلڈکپ،پاکستان اسکواڈ میں بڑی تبدیلی کی کوشش،کون ہوا ان فٹ،کون آرہا۔پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں ایک تبدیلی کیلئے پیپر ورک مکمل ہے۔کرک اگین نے کل بھی لکھا تھا کہ سری لنکا اینجلیو میتھیوز کو لے آیا،پاکستان کیوں تاخیرکررہا ہے۔لیگ اسپنر ابرار احمد کے حوالہ سے اطلاعات ہیں کہ ان کو پاکستان کے اگلے اہم ترین میچز کیلئے 11 رکنی ٹیم کاحصہ بنایا جارہاہے،وہ 3 ریزرو پلیئرز میں شامل ہیں اور ٹیم کے ساتھ بھارت میں موجود ہیں۔
اس کے لئے پاکستان کو ایک جواز سے بھرپور درخواست آئی سی سی تیکنیکل کرکٹ کمیٹی کو دینی پڑے گی۔سننے میں آرہا ہے کہ گزشتہ میچ سے ڈراپ محمد نواز کی انگلی میں چوٹ لگی ہے اور وہ تھوڑی تکلیف محسوس کررہے ہیں۔
یوں پاکستان کرکٹ کیمپ اس کے لئے اب تیاری پکڑچکا ہے۔حتمی فیصلہ واعلان آئی سی سی ورلڈکپ کمیٹی آج شام تک کرسکتی ہے۔ایسا ہوا تو ابرار احمد کل جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ایکشن میں ہونگے۔
یاد رہے کہ کھلاڑی کےان فٹ کا جواز بن بھی جاتا ہے اور بظاہر لگتا بھی ہے کہ وہ ان فٹ ہے۔